Ultimate magazine theme for WordPress.

بڑھاپے میں میاں بیوی کی شکلیں ایک جیسی کیوں ہوجاتی ہیں؟

ایک جیسی عادات اور قریبی رشتے داروں میں شادی کا بھی شکلوں پر اثر ہوتا ہے

403

عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ شادی کے کئی برسوں بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے اس حد تک ملنے لگتی ہیں کہ جیسے وہ دونوں آپس میں حقیقی بھائی بہن ہوں ۔۔۔۔۔ یہ نظریہ پہلی بار سال 1987ء میں ایک سائنسی تحقیق میں سامنے آیا ۔۔۔۔ یہ تحقیق نفسیات دان رابرٹ زاہونک نے کی تھی ۔۔۔۔۔ اس تحقیق میں رابرٹ نے دریافت کیا پچیس سال یا اس سے زائد عرصہ ازدواجی بندھن میں گزارنے کے بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے واقعی ملنے لگتی ہیں ۔۔۔۔

لاشعوری طور پر اپنائی جانے والی عادت کا عمل دخل

رابرٹ کا خیال تھا کہ ربع صدی یا اس سے زائد عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد چونکہ دونوں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی بہت سی عادتیں لاشعوری طور پر اپنالیتے ہیں ۔۔۔۔۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ پہلے دونوں میاں بیوی کے چہروں کے تاثرات ایک دوسرے سے ملتے ہیں ۔۔۔۔ اور پھر آخر کار ایک جیسے تاثرات ظاہر کر کر کے ان کے نقوش بھی ایک دوسرے سے ملنے لگتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن یہ تحقیق اس لیے زیادہ قابل بھروسہ نہ تھی، کیونکہ رابرٹ نے اس تحقیق میں صرف ایک درجن شادی شدہ جوڑوں کا مشاہدہ اور مطالعہ کیا تھا ۔۔۔۔ اور اس میں بھی رابرٹ نے جوڑوں کی شادی کے ابتدائی دنوں کی تصاویر اور پھر شادی سے پچیس برس بعد والی تصاویر کا مشاہدہ کیا تھا۔

اس تحقیق کے تینتیس سال بعد حال ہی میں اسٹین فرڈ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے تھائی اسکالر پن پن ٹی میکورن اور ان کی ٹیم نے اس نظریے پر ایک مرتبہ پھر تحقیق کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ رابرٹ کا نظریہ غلط تھا ۔۔۔ میکورن نے اپنی تحقیق میں پانچ سو سترہ شادی شدہ جوڑوں کی ایسی تصاویر کا مطالعہ کیا ۔۔۔۔ جو شادی والے روز کھنچی گئیں تھیں اور پھر شادی کے بیس سے انہتر برس بعد دوبارہ کھینچی گئی تھیں ۔۔۔۔۔  میکورن نے یہ ریسرچ ایک سو ترپن رضاکاروں کی مدد سے جدید الگورتھم کے حامل

(VGGFace2)

وی جی جی فیس ٹو کا بھی استعمال کیا ۔۔۔۔۔  اس تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ شادی کے وقت میاں بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے جس قدر مختلف تھیں ۔۔۔۔۔ شادی کے 20 سے 69 برس بعد بھی دونوں کی شکلیں اتنی ہی مختلف تھیں ۔۔۔۔۔ کچھ رضاکاروں کی رائے میں چند جوڑوں کی شکلیں شادی کے بعد مزید مختلف ہوگئیں۔

قریبی رشتے داروں میں شادی (کزن میریجز)

اوپن ایکسیس ریسرچ جرنل کی سائنٹیفک رپورٹ میں شایع ہونے والی اس تحقیق کے آخر میں میکورن نے بتایا ہے کہ جن شادی شدہ جوڑوں کی شکلیں شادی کے بعد آپس میں ملنے لگتیں ہیں یا تو وہ آپس میں قریبی رشتے دار ۔۔۔۔ جیسا کہ کزنز وغیرہ ہوتے ہیں ۔۔۔۔ یا پھر یہ دیکھنے والے کی اپنی سوچ اور نظر کا قصور بھی ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.