Ultimate magazine theme for WordPress.

2022 Predictions in Urdu – ستاروں کی چال : آپ کا سال 2022 کیسا رہے گا؟

منجم (ستارہ شناس) پروفیسر غین جیم

1,040

2022 Predictions in Urdu – ستاروں کی چال : آپ کا سال 2022 کیسا رہے گا؟

آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں؟ آپ کے ستارے نئے سال 2022ء میں کیا چال چل رہے ہیں؟ اس سال آپ کا کیریر، کاروبار، مالی معاملات، رومانس، منگنی شادی اور گھریلو معاملات کیسے رہیں گے؟

اس بلاگ میں آپ برصغیر کے معروف ستارہ شناس منجم پروفیسر "غین جیم” کی پیش  2022 Predictions in Urdu گوئیاں پڑھ سکیں گے۔

حمل: (پیدائش 23 مارچ تا 22 اپریل)

زحل اور مشتری اپنے برج تبدیل کرکے دل میں آگئے ہیں۔ اس وجہ سے حالات تبدیل ہوں گے، جن چیزوں کو آپ پہلے ترجیح دے رہے تھے، اب اُن کو ترجیح نہیں دیں گے۔

اب آپ کی ترجیحات میں اصل چیزیں ہوں گی، جن کی واقعی آپ کی زندگی میں اہمیت ہے۔

حمل کا رومانس، منگنی اور شادی کے معاملات

رومانس، منگی اور شادی کیلئے فروری اور اپریل میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اگست اورت ستمبر میں دل و دماغ پر محبت اور رومانس کا غلبہ رہے گا۔

اکتوبر میں محبت کے معاملات میں غلط فہمی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اِس لیے آپ کو احتیاط کرنا ہوگی۔

اصل بات یہ ہے کہ اِس دوران کئی معاملات میں آپ کی ترجیحات تبدیل ہونے جارہی ہیں۔ آپ کی ترجیحات میں اپنا کیریر اور مضبوط رشتے اہمیت اختیار کرلیں گے

حمل کا کیریر، کاروبار، مالی معاملات

جنوری کے وسط میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ اس دوران ممکنہ طور پر 13 اور 15 جنوری کے دوران کیریر میں اہم موقع ملنے کا امکان ہے، جسے ضایع نہ کریں۔

کیونکہ یہ بڑا سنہری موقع ہوگا۔اس دوران آپ کوئی نیا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں۔

حمل حضرات کی صحت کا معاملہ

جن حمل خواتین وحضرات کو گزشتہ برسوں میں صحت کا مسئلہ رہا ہے، اُس میں بھی بہتری نظر آئے گی۔

ثور: (پیدائش اپریل 23 سے مئی 22)

”ثور“ خواتین و حضرات کیلئے یہ سال بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔ 6 جنوری سے 4 مارچ تک”ثور“ خواتین حضرات بہت سرگرم رہیں گے۔

یہ سرگرمی ہی اُن کے سال کے حاصل وصول کا تعین بھی کرے گی۔

رومانس، منگی، شادی، گھریلو معاملات

”ثور“ حضرات اگر محسوس کرتے ہیں کہ اگر اُن کے اپنے پارٹنر کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہیں تو انتہائی اور جذباتی اقدام سے پہلے گہرا غوروخوض کریں۔

بہتر ہوگا کہ باتیں دِل میں رکھنے کی بجائے، اُن کا مناسب طریقے سے اظہار کریں۔ ممکن ہے کہ زیادہ مسائل ”کمیونیکیشن گیپ“ کی وجہ پیدا ہورہے ہوں۔

سال کے وسط میں رومانوی معاملات بہتر رہیں گے۔ یہ عرصہ منگنی اور شادی کاانتظار کرنے والوں کیلئے بڑا اہم وقت ہوگا۔

کیریر، کاروبار، مالی معاملات

کیریر، مالی معاملات اور کاروباری معاملات کے حوالے سے یہ سال ”ثور“ خواتین و حضرات کیلئے بڑی خوش قسمتی کا باعث ہوگا۔اِس حوالے سے اپریل کے وسط میں بڑے اہم مواقع آرہے ہیں۔اُن سے فائدہ اٹھانے کیلئے رسک لینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

جوزا: (پیدائش 23 مئی تا 22 جون)

مارچ تک آپ کی زندگی دباو میں رہنے کا خدشہ ہے، جس میں آپ سست دکھائی دیتے ہیں۔ 4 مارچ کو مریخ آپ کے ذاتی گھر میں آرہا ہے، جس سے آپ کی زندگی زیادہ متحرک ہوجائے گی۔

اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے موقف پر ڈٹ جائیں، اور اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

جوزا کے رومانوی، منگی اور شادی کے معاملات

جوزی حضرات کی رومانوی زندگی اب اُن کے حق میں دکھائی دیتی ہے، لیکن اگست سے لے کر اکتوبر تک مریخ اور زہرہ جوزی حضرات کی رومانوی زندگی کو بہت زیادہ جذباتی بنادیں گے۔

جوزا کا کیری، کاروباری اور مالی معاملات

Business Ideas For Women

مارچ میں زہرہ اور مریخ جوزا کے گھر میں آنے سے جوزا کے کیریر میں تیزی آئے گی، اور یہ لوگ بہت زیادہ متحرک ہوجائیں گے۔

جوزا اپنی قوت گویائی یعنی ابلاغی صلاحیت (کمیونیکیشن پاور) سے فائدہ اٹھاکر اپنے کیریر میں پیشرفت کریں گے اور فائدہ اٹھائیں گے۔ مارچ کے وسط میں جوزا کا دیرینہ خواب پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

لیکن جوزی حضرات کو پریشان نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اِن گرہنوں کے فوائد جوزا کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سال کے دوران جوزا خواتین و حضرات کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

سرطان: (پیدائش 23 جون سے 22 جولائی)

سرطان کیلئے یہ سال آگے بڑھنے اورترقی کرنے کا سال ہے۔

سرطان کے رومانوی، منگی اور شادی کے معاملات

قریبی تعلقات کے حوالے سے سرطان خواتین و حضرات س سال خاموش نہ رہیں۔ پچھلے برسوں میں آپ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے، وہ آپ کی خاموشی کی وجہ سے ہوا ہے۔

اب دوبارہ ویسی صورتحال کا سامنا ہو تو اُس پر خاموش رہنے کی بجائے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔ سرطان سوال کرسکتے ہیں کہ اُن کے ساتھ اِس طرح کیوں کیا جارہا ہے؟

کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا آپ کیلئے فائدہ مند رہے گا۔ اپنی بات پر اسٹینڈ لیں، خاموش مت رہیں، اِس طرح ناصرف آپ کا ڈپریشن ختم ہوجائے گا اورآپ کی ٹینشن بھی ختم ہوجائے گی بلکہ آپ کی زندگی میں سکون بھی آجائے گا۔

رومانوی طور پر جنوری اور نومبر کے مہینے سرطان کیلئے بہت اچھے رہیں گے۔ اس لحاظ سے رومانوی طور پر سرطان خود بھی سنجیدہ فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اور رومانوی معاملات ٹھوس بنیادوں پر استوار ہوجائیں گے۔

سرطان کا کیریر، کاروبار اور مالی معاملات

زیادہ پیسے کمانے کیلئے 12 اہم وجوہات

جیسا کہ سرطان کیلئے یہ آگے بڑھنے کا سال ہے تو کاروبار میں بھی یہ سرطان کے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ اگر سرطان نے قرض وغیرہ کیلئے اپلائی کررکھا ہے تو جنوری میں اس حوالے سے اِنہیں خوشخبری مل سکتی ہے۔

لیکن سرطان کیلئے مشور ہوگا کہ کاروبار کیلئے صرف قرض پر ہی انحصار نہ کریں بلکہ اللہ تعالی نے آپ کو جتنے بھی وسائل اور ذرائع دے رکھے ہیں، اُنہیں منظم کریں، اکٹھا کریں اور اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں، انشاءاللہ آپ کو کامیابی ملے گی۔

سرطان حضرات کیلئے یہ سال بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔ جنوری سے ہی کیریر اور کاروبار میں ٹھوس اور مثبت پیشرفت سامنے آئے گی۔ آپ کو اپنے پیشہ ورانہ معاملات پر کنٹرول حاصل ہوجائے گا۔ مئی جون میں آپ اپنی شخصیت سے دوسروں کو متاثر کرکے آپ اپنے کیریر کو مزید آگے لے جائیں گے۔

جنوری کے وسط میں کسی کی سخاوت سے بھی آپ کو بہت زیادہ فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خوش قسمتی زور زور سے آپ کے دروزے پر دستک دے اور آپ کو کہیں سے چھت پھاڑ کر دولت مل جائے۔

اسد: (پیدائش 23 جولائی تا 22 اگست)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

مجموعی طور پر سال 2021ء اسدی خواتین و حضرات کیلئے بہت اچھا آرہا ہے۔ یہ ان کیلئے کامیابیوں کا سال ہوگا۔

اسد کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

کیریر اور اپنے زاتی معاملات کے لحاظ سے اِس سال کے دوران اسدی خواتین وحضرات بہت ترقی کرتے نظر آتے ہیں۔اِس سال میں آپ کیلئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ اپنا کاروبار کریں اور کاروبار میں عام مروجہ طریقوں اور آئیڈیاز سے ہٹ کر چلیں۔

آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی انفرادیت قائم کریں، اِس طرح آپ کو بہت کامیابی حاصل ہوگی۔ مئی کا دوسرا ہفتہ آپ کیلئے بہت سے فائدے لائے گا، یعنی آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

اگست میں اگر آپ نے ہمت سے کام لیا، یعنی آپ نے رِسک لے کر قدم اُٹھالیا تو یہ دن آپ کیلئے بہت خوش قسمتی لے کر آئے گا۔ اِس سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو بہت فائدہ ہوگا۔

اسد کے رومانوی، منگنی، شادی و گھریلو معاملات

اس سال میں اسد خواتین وحضرات ذہنی اور جذباتی معاملات پر قابو پالیں گے۔ اگرچہ پہلے تین چار ماہ میں کئی چیلنجز آرہے ہیں، لیکن اسدی حضرات اپنی قوت ارادی کی مدد سے اِن چیلنجز پر قابو پالیں گے۔

اگرچہ وقتی طور پر جذباتی معاملات میں پریشانی دکھائی دیتی ہے، لیکن بعد میں یہ معاملات خودبخود درست ہوجائیں گے۔

اسد کیلئے مشورہ ہوگا کہ وہ اپنی انا کے اسیر نہ ہوں، بلکہ دوسروں کے مسائل کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔

فروری میں گھریلو زندگی کے معاملات میں پریشانی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اِس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار سے کام لیں۔

کوئی بڑا قدم اٹھانے سے پہلے بڑوں سے مشاورت ضرور کریں۔ اپنے والدین سے مشورہ کریں، وہ آپ کو بہتر مشورہ دیں گے۔ یا پھر خود ہی ایسے معاملات پر اچھی طرح غوروخوض کریں۔

گزشتہ برسوں میںاسد کی صحت متاثر ہوئی، لیکن اب صحت میں بہتری ہوگی، تاہم اپنی صحت کا پھر بھی بھرپور خیال رکھیں۔

سنبلہ (پیدائش 23اگست یا 22ستمبر)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

سنبلہ خواتین حضرات کیلئے سال 2022 بڑی اہمیت اورکامیابیوں کا حامل سال ثابت ہوسکتا ہے۔

سنبلہ کاکیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اِس سال سنبلہ خواتین وحضرات بڑی منصوبہ بندی، سوجھ بوجھ اور ولولے کے ساتھ کاروبار میں آگے بڑھیں گے۔ نیا کاروبار شروع کرنے والوں کیلئے یہ کامیابی کا سال ہے۔

اس سال یہ سنبلہ خواتین و حضرات تفصیل سے اپنے کاروباری پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس سال سنبلہ کے غیر روایتی اور جدت پسندی سے آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔

سنبلہ کے رومانوی، منگنی اور خانگی معاملات

گزشتہ 5 برسوں سے سنبلہ خواتین و حضرات کی رومانوی زندگی میں بڑا اتار چڑھاؤ تھا، اس سال یہ لوگ اُس آزمائش سے نکل آئیں گے۔

اس سال کے دوران رومانوی معاملات میںسنبلہ حضرات بے نیاز، آزاد منش اور بے پرواہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں۔

اس طرح آپ اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آپ کی کوشش کے باوجود اِن معاملات سے چھٹکارہ حاصل کرنا شاید آپ کیلئے بوجوہ ممکن نہ ہو۔

میزان (پیدائش 23 ستمبر تا 22 اکتوبر)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

میزان خواتین و حضرات تعاون کرنے والے اور دوسروں کی باتوں کو سننے اور سمجھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ میزان خواتین و حضرات دوسروں کے مشوروں پر عمل بھی کرتے ہیں۔

لیکن اِس نئے سال کے دوران یہ تبدیلی آرہی ہے کہ اب میزان خواتین و حضرات دوسروں سے رائے یا مشورے نہیں لیں گے۔ نئے سال میں میزان خواتین و حضرات اپنی رائے اور سوچ پر چلیں گے۔

میزان اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق زندگی گزاریں گے اور کسی دوسرے کی رائے یا مشورے کے محتاج نہیں ہوں گے۔

میزان کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو تعلقات

اس سال کے دوران میزان خواتین و حضرات کا کسی کج رو اور ٹیڑھے دماغ والے (متلون مزاج) شخص سے محبت یعنی رومان شروع ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایسی محبت سے اگر یہ بچ سکیں گے تو انہیں بچنا چاہیے۔ اپریل اور اگست میں میزان خواتین و حضرات کی زندگی کافی جذبات معاملات سے گزرنے کا امکان ہے۔

میزان کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اس سال کے دوران میزان خواتین و حضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کاروبار اور کیریر میں استعمال کرکے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ جنوری کے وسط کوئی نیا کاروبار یا پراجیکٹ شروع کرنے کا بہترین وقت ہے۔

اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں آپ کی شخصیت میں مزید نکھار آجائے گا، اور آپ ایک کھلی کتاب کی مانند ہوجائیں گے۔ اِس سے بھی آپ دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عقرب (پیدائش 23 اکتوبر تا 22 نومبر)

مئی تک عقرب خواتین و حضرات کی توجہ اپنے گھر پر ہی رہے گی۔ عقرب خواتین و حضرات اِس دوران بڑی یکسوئی کے ساتھ اپنے گھر کے بارے میں سوچ بچار کریں گے، یعنی گھر کر کیسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے؟ اور کیسے گھر کی تزئین و آرائش وغیرہ کی جاسکتی ہے؟

اس سال عقرب خواتین و حضرات نئے گھر کی تعمیر بھی شروع کرسکتے ہیں۔ اس سال گھریلو معاملات میں خود کو مصروف رکھ کے بھی لطف انداز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

عقرب کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو معاملات

اس سال کے دوران عقرب خواتین و حضرات پر محبت کا شدید ”حملہ“ ہونے والا ہے۔ ممکنہ طور پر عقرب خواتین و حضرات عشق کا شکار ہوسکتے ہیں۔ایک ایسا عشق جو انسان کو دنیا و مافیہا سے بے خبر کردیتا ہے۔

اس صورتحال سے اِنہیں بچنا چاہیے، کیونکہ یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ عشق و محبت کے حوالے سے مارچ اور اکتوبر کے مہینے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

عقرب کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

عقرب کیلئے یہ سال کاروباری اور کیریر کے حوالے سے بھی بڑا اہم ہے۔ عقرب خواتین و حضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے ناصرف دوسروں کو متاثر کریں گے بلکہ بڑا فائدہ بھی اٹھائیں گے۔

مئی کے آخر میں کوئی ایسا شخص جس کا یہ پہلے ہی احترام کرتے ہیں، اس کا پہلے سے زیادہ احترام کرنا شروع کردیں گے۔ سال کے پہلے گیارہ ماہ تو عقرب کے مالی معاملات ٹھیک رہیں گے، البتہ دسمبر میں عقرب حضرات کو اپنے مالی معاملات اور کاروبار پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔

قوس: (پیدائش 23 نومبر تا 22 دسمبر)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

قوس کی زندگی میں بڑی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔قوس کے ایسے قریبی رشتے دار جن سے یہ حضرات پہلے ہی بڑی حد تک بدظن ہیں، وہ مارچ 2023 تک دارقوس کے راستے میں گاہے بگاہے مسائل کھڑے کرتے نظر آتے ہیں۔

زحل اور مشتری کی وجہ سے جو تبدیلی آئی ہے، لہٰذا قوس کو پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔ قوس کو اپنے قریبی عزیز و اقارب کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آپ اُنہیں سمجھ کر اُن کے پیدا کردہ مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

اس سال ممکنہ طور پر قوس کا رجحان روحانیت کی جانب زیادہ ہوسکتا ہے۔ اگر قوسی حضرات پہلے ہی مذہبی ہیں تو وہ پہلے سے زیادہ مذہبی ہوجائیں گے۔

قوس کے رومانوی، منگنی، شادی اور گھریلو معاملات

قوسی حضرات کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اِن کی زندگی میں محبت آرہی ہے۔ ممکنہ طور پر اِنہیں اِس سال ایک مثالی ساتھی مل سکتا ہے۔

قوسی خواتین و حضرات کی زندگی ایک آئیڈیل، محبت کرنے والے اور جانثار ساتھی سے مزین ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے اپریل، جون اور اکتوبر کے مہینے بڑے اہم ہیں۔

قوس کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

اس سال قوسی حضرات کی گفتگو پہلے سے زیادہ موثر (پر تاثیر اور متاثر کن) ہوجائے گی، جس کا آپ کے کیریر اور پیشہ ورانہ زندگی پر بڑا اچھا اثر پڑے گا۔

جنوری کے وسط میں اگر قوسی خواتین و حضرات کسی کاروباری آئیڈیے پر عملدرآمد شروع کرتے ہیں تو وہ بہت کامیاب ہوسکتے ہیں۔

قوس خواتین و حضرات کو اپریل اور مئی کے درمیانی عرصے اور ماہ نومبر میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ بدخواہوں سے بچنے کیلئے انہیں صدقہ و خیرات کرتے رہنا چاہیے۔

جدی (پیدائش 23 دسمبر تار 22 جنوری)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

جدی خواتین و حضرات کیلئے بھی یہ بڑا اہم، خوشیوں بھرا اور خوش قسمتی والا سال ہے۔

جدی کا کیریر، کاروباری و مالی معاملات

جدی خواتین و حضرات کے پیسے والے خانے میں اس سال زحل اور مشتری آرہے ہیں۔ مشتری کی وجہ سے ان کے مالی معاملات میں بڑی بہتری آنے والی ہے۔

مشتری سارا سال ان کے خانے میں رہے گا، جس کی وجہ سے بہت زیادہ دولت اور پیسہ آئے گا، تاہم زحل کی موجودگی کی وجہ سے پیسہ خرچ بھی ہوتا رہے گا۔

جدی خواتین و حضرات کو فضول خرچی سے بچنا بھی چاہیے۔ اگر انہوں نے قرض لیا ہوا ہوگا تو اُسے آسانی سے اتارنے کے قابل ہوجائیں گے۔

کیریر اور کاروبار میں بڑی کامیابی کیلئے جدی خواتین و حضرات کو اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا ہوگی۔

اگرچہ جدی خواتین و حضرات کیلئے اپنے رویے میں لچک پیدا کرنا مشکل ہوتا ہے، لیکن لچک دار رویے کی وجہ سے لوگ جدی خواتین و حضرات کو سننا، ساتھ چلنا اورحمایت کرنا پسند کریں گے۔

جدی کے رومانوی، منگی، شادی اور گھریلو معاملات

جدی خواتین و حضرات کے رومانوی معاملات یکم جنوری سے ہی شروع ہورہے ہیں۔ اس سال جدی خواتین و حضرات اپنے پارٹنر (محبوب) کو حاصل کرنے کیلئے جارحانہ اور زوردار رویہ بھی اپنا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے رسک لینے میں بھی جدی کی کامیابی نظر آتی ہے۔

دَلو: (پیدائش جنوری تا 22 فروری)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

مشتری 12 سال کے بعد دلو خواتین و حضرات کے خانے میں آگیا ہے، اِسی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ دلو خواتین و حضرات کی زندگی میں کتنی بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ کیونکہ مشتری جب بھی کسی کے خانے میں آتا ہے تو خوش قسمتی لاتا ہے۔

دلو کا کیری، کاروباری اور مالی معاملات

اگلے تین ماہ میں خوش قسمتی کے کئی مواقع آرہے ہیں، اگر دلو خواتین و حضرات نے اُن سے فائدہ اٹھالیا تو دلو خواتین وحضرات ی زندگی میں اچھی خاصی تبدیلی آجائے گی۔

لیکن مشتری کے ساتھ ساتھ زحل بھی دلو کے خانے میں آرہا ہے، جس کی وجہ سے دلو خواتین وحضرات کو سنجیدگی سے اپنی زندگیوں کے بارے میں سوچ بچار کرنا ہوگی۔ اگر دلو نے یہ کام کرلیا تو اِن کی زندگیوں میں بہت بڑا انقلاب آسکتا ہے۔

جن دلو خواتین وحضرات کو بیرون ملک جانے کا موقع ملے گا، تو اِس سے بھی اِن کی زندگی میں بڑا تبدیلی آجائے گی۔

دلو خواتین وحضرات جدی، عقربی، حملی اور ثوری حضرات کے برعکس عملی معاملات کی بجائے فلسفیانہ خیالات میں زیادہ کھوئے رہتے ہیں۔

گزشتہ پانچ برسوں میں دلو نے تنہا اور الوف رہنے کی جو عادت اپنا رکھی ہے، اُس سے باہر نکل کر موقع کا فائدہ اُٹھائیں۔ دلو کو اولاد کی وجہ سے بھی خوشی نصیب ہوسکتی ہے۔

دلو کے رومانوی، منگنی اور شادی کے معاملات

جنوری اور مارچ میں دلو کی رومانوی زندگی میں بھی نکھار آنے والا ہے۔ دلو کی دلی چاہتیں اس سال پوری ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔اس سال دلو کی زاتی زندگی میں تنہائی بھی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

حوت: (پیدائش 23 فروری تا 22 مارچ)

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

سال کے ابتداء سے ہی حوت کو زوردار رویہ اختیار کرلینا چاہیے۔

حوت کا کیریر، کاروباری اور مالی معاملات

سیارے اس سال حوت کو دبانے کی کوشش کریں گے، جن سے بچنے کیلئے حوت کو ہمت اور قوت ارادی سے کام لینا ہوگا۔ اگر حوت حضرات ایسا نہیں کریں گے تو دوسرے حوت کو کمزور سمجھ کر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ستمبر کا تیسرا ہفتہ حوت حضرات کی کامیابی کا دن ثابت ہوسکتا ہے۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کو حوت کی قائدانہ صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی۔

حوت کے رومانوی، منگنی اور شادی کے معاملات

2022 Predictions in Urdu
2022 Predictions in Urdu

اس سال حوت خواتین و حضرات کو وہ سب کچھ ملنے والا ہے، جس کے حوت مستحق ہیں، اس لیے حوت خواتین و حضرات خود کو کسی سستی چیز پر نہ بیچیں (مطلب یہ کہ کسی عام یا معمولی چیز پر راضی نہ ہوجائیں)۔

رشتے (منگنی و شادی) کے معاملے میں بھی یقینا اللہ تعالیٰ بہترین دینے والا ہے، اس لیے حوت اچھی آفر قبول کریں۔

اگر حوت خواتین و حضرات کو کوئی کم تر چیز دی جارہی ہو تو اِنہیں چاہیے کہ وہ خود اچھی (اعلی اور برتر) چیز کا تقاضا کریں، انشاءاللہ حوت خواتین و حضرات کو اِس میں کامیابی ملے گی۔

حوت کو چاہیے کہ وہ انکساری کو ترک کرکے طاقت اور قوت کا مظاہرہ کریں، اِسی طرح حوت کو ان کا منفرد اور حقیقی مقام ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.