Ultimate magazine theme for WordPress.

3 ماہ کیلئے سمارٹ مارشل لا! سینئر صحافی کی خوفناک خبر!

632

پاکستان میں تین ماہ کیلئے سمارٹ مارشل لا ! خوفناک اطلاعات !

کیا واقعی تین ماہ کیلئے پاکستان میں مارشل لا لگنے کا خدشہ ہے؟ تو اس حوالے سے مختلف سینیئر صحافی اور وی لاگرز اپنی اپنی خبریں اور تجزیے پیش کررہے ہیں۔

اپنے تازہ ترین وی لاگ میں صحافی اور وی لاگر عمران شفقت نے بھی اس سوالات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔

عمران شفقت نے اسے سیاسی ڈرامے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی سیاسی تبدیلی آنا ہوتی ہے، تو اس کیلئے اسٹیج سجایا جاتا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ اس سیاسی ڈرامے کے خاص کردار ایک مرتبہ پھر متحرک دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اِن سیاسی ڈراموں میں پہلے ہیرو تراشے جاتے ہیں اور پھر اِنہی ہیروز کو وِلن بنادیا جاتا ہے۔

عمران شفقت نے بتایا کہ اس وقت عمران خان موجودہ ایکٹ میں ایک سیاسی ولن بن چکے ہیں یا بنادیے گئے ہیں۔

عمران شفقت نے اپنے وی لاگ میں سینیئر ترین صحافی نجم سیٹھی کے ایک تجزیہ کا حوالہ پیش کیا کہ ملک میں جس طرح کی صورتحال بن چکی ہے، اس میں تین ماہ کیلئے کوئی "انٹیرم سیٹ اپ” بھی آسکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اِس انٹیرم سیٹ اپ کو سمارٹ مارشل لا کہا جاسکتا ہے؟

مکمل لاگ کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں!

وی لاگر عمران شفقت نے اس حوالے سے ماضی میں حکومتوں کی تبدیلی کیلئے بننے والے اتحادوں اور جماعتوں کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھٹو کیخلاف پاکستان قومی اتحاد تشکیل دیا گیا، پھر بینظیر بھٹو کیخلاف آئی جے ائی بنائی گئی، اور اسی طرح نواز شریف کیخلاف پی ٹی آئی کو بھی لانچ کیا گیا۔

اس حوالے سے اب سینیئر وی لاگرز اور صحافی نے ٹی ایل پی کا تذکرہ بھی کہا تاہم واضح کیا کہ وہ کسی کے اخلاص پر شک نہیں کرتے، لیکن اس وقت پس پردہ بہت کچھ چل رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.