Ultimate magazine theme for WordPress.

جِم سنٹر جائے بغیر موٹاپا ختم کریں

آپ کا لائف اسٹائل اور خوراک میں بے احتیاطی آپ کو موٹا کردیتی ہے

284

موٹاپا ایک بیماری ہی نہیں بلکہ دیکھنے میں بھی بدصورتی کا باعث بنتا ہے ۔۔۔۔ اسی لیے تو ہر کوئی موٹا ہونے سے بچتا ہے۔ جسمانی ورزش سے یقینا موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے، لیکن اس ورزش کیلئے جم سنٹر جانا الگ سے ایک جھنجھٹ ہے ۔۔۔۔ جم جانے کیلئے وقت نکالنا ۔۔۔۔ گاڑی ارینج کرنا اور فٹنس ٹڑینرز کی فیس ادا کرنا بھی موٹاپے کے شکار ہر شخص کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔ اسی لیے اس مضمون میں ہم آپ کو تین ایسی خاص باتیں، نسخے یا طریقے بتانے جارہے ہیں، جن پر عمل کرنے سے آپ کا وزن بھی نارمل سطح پر اجائے گا، یعنی اپ کا موٹاپا بھی کم ہوجائے گا اور آپ کو جم سنٹر بھی نہیں جانا پڑے گا ۔۔۔۔۔

اس میں کوئی شبہہ نہیں کہ موٹاپا کم کرنے میں جِم سنٹر میں جسمانی ورزش سے وزن کو تیس فیصد تک کم یا کنٹرول کیا جاسکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جسمانی وزن کو کم یا کنٹرول کرنے میں ستر فیصد کردار ہماری خوارک ادا کرتی ہے ۔۔۔۔۔ ہماری بتائی ہوئی تینوں تیکنیکس کا تعلق آپ کے کھانے پینے سے ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

1 شکر (چینی وغیرہ) کا استعمال بند

آپ اگر اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک سے شکر اور اسٹارچ (نشاستہ) یعنی کاربوہائیڈریٹس وغیرہ کو نکال دیں ۔۔۔۔۔ اس طرح آپ کو بھوک کم محسوس ہوگی اور آپ کھانا بھی کم کھائیں گے ۔۔۔۔۔ اسی طرح بہتر ہوگا کہ گھنٹوں تک کسی جِم سنٹر میں محنت کرنے اور پیسے خرچ کرنے کی بجائے آپ اپنی خوراک کا جائزہ لیں کہ آپ دن میں کون سی چیز کتنی کھاتے ہیں ۔۔۔۔ اگر آپ اپنی خوراک میں سے کاربوہائیڈریٹس (نشاستہ وغیرہ) کم کردیں تو آپ کا جسم توانائی کیلئے اس چربی کو استعمال کرنا شروع کردے گا، جو آپ کے جسم میں جمع ہے اور جس کی وجہ سے آپ موٹے ہوچکے ہیں ۔۔۔۔۔

2 کھائیں لیکن مقدار مدنظر رکھ کر کھائیں

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو بالخصوص آپ کو کھاتے پیتے ہوئے اجزائے خوراک میں موجود کیلوریز کی مقدار کو لازمی مدنظر رکھنا ہوگا ۔۔۔۔۔ غذائیت کے کسی بھی اچھے ماہر (نیوٹریشنسٹ) سے کیلوریز کی مناسبت سے خوراک کا چارٹ بنوالیں ۔۔۔۔۔ عمر اور وزن کے مطابق اس طرح کے غذائی چارٹس آپ کو گوگل سے بھی بآسانی مل جائیں گے ۔۔۔۔۔ جب آپ اس چارٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کھائیں پیئیں گے تو ناصرف آپ کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ آپ قدرت کی تمام نعمتوں کی لذت چکھ سکیں گے۔

3 پانی زیادہ پیئیں

زیادہ پانی پینے سے مراد بے تحاشا پانی بھی نہیں ہے، بلکہ آپ کو معمول سے ہٹ کر زیادہ پانی پینا ہوگا ۔۔۔۔ اس مقصد کیلئے آپ کو اپنی عمر، قد اور وزن کی مناسبت سے پونے تین لیٹر سے چار لیٹر تک پانی روزانہ ضرور پینا چاہیے ۔۔۔۔۔ زیادہ پانی سے ناصرف آپ کو بھوک کم لگے گی بلکہ آپ کا جسم بھی ترو تازہ رہے گا ۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ پانی ہمیشہ بیٹھ کر پیئیں اور اگر آپ کھانا کھانے سے پہلے پانی پیئیں گے تو اس سے بھی موٹاپا بہت جلد کم ہوجاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.