Ultimate magazine theme for WordPress.

جشن عید میلادالنبی ﷺ آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

106

اسلام آباد: جشن عید میلادالنبی ﷺ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

آقائے دوجہاں اور سید المرسلین حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن محبت آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہبی جوش و خروش اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے دن کا آغاز

نبی آخر الزماں، آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی ﷺ کے جشن ولادت باسعادت کے دن صبح بہاراں كی شروعات اجتماعی دعاؤن اور بارگاہ رسالتﷺ کے حضور ہدیہ درود و سلام سے ہوئیں۔

اس موقع پر وطن عزیز کی خوشحالی و سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں۔

افواج پاکستان کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

اس طرح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

شہر شہر جلوس اور ریلیاں:

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، جن میں حضور خاتم النبین ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عاشقان مصطفیٰ ﷺ اپنے اپنے منفرد انداز میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی تقاریب میں جید علمائے کرام سیرت النبیﷺ بیان کررہے ہیں۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے اس مبارک موقع پر اسلام آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے خصوسی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریلیوں اور جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں عاشقان مصطفیٰ ﷺ نے اپنے گلیوں، محلوں اور گھروں کو رنگ برنگے اور خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا ہوا۔

اسلام آباد میں ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں اور دیگر غیر سرکاری عمارتوں کو بھی بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ کے دلکش ماڈل بھی شاہراہوں کے کنارے رکھے گئے ہیں جو عام و خاص کی خصوصی توجہ حاصل کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.