Ultimate magazine theme for WordPress.

صحت مند ازدواجی و جنسی زندگی کیلئے 10 اصول

اگر آپ کو جنسی مسائل کا سامنا ہے تو ان 10 اصولوں پر ہمیشہ عمل کریں

303

زندگی میں ہر انسان ناصرف شادی کرنا چاہتا ہے، بلکہ اس کی خواہش ایک زبردست ازدواجی زندگی گزارنا بھی ہوتی ہے، جس میں کسی قسم کا کوئی جنسی مسئلہ پیدا نہ ہو ۔۔۔۔ لیکن یاد رکھیں کہ جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی گزارنے کیلئے انسان کا جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل تندرست، فٹ اور صحت مند ہونا بھی ضروری ہوتا ہے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کے بعد اکثر افراد صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل نہیں کرتے، جس کے سبب انہیں ازدواجی اور جنسی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔ ایسے افراد جنہیں اپنی ازدواجی زندگی میں جنسی مسائل کا سامنا ہے، وہ مندرجہ ذیل دس اہم اصولوں پر عمل کرکے ناصرف خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی بھی گزارسکتے ہیں ۔۔۔۔

1 ورزش کو معمول بنالیں

انسان کی جسمانی، دماغی اور جنسی زندگی کیلئے ورزش اتنی ہی ضروری ہے، جتنی انسانی زندگی کیلئے آکسیجن ضروری ہوتی ہے ۔۔۔۔ واک اور جسمانی ورزش سے انسانی جسم میں خون کا بہاؤ جسم کے بالخصوص ان حصوں کی جانب ہوجاتا ہے ، جو انسان میں جنسی خواہش کی بیداری کا سبب بنتے ہیں ۔۔۔۔ ورزش سے "اینڈروفینز” نامی ہارمونز میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جو انسانی موڈ کو بہتر بناتے ہیں ۔۔۔۔ ورزش انسانی صحت کے متعلق وہ امور بہتر بناتی ہے جو جنسی عمل میں حصہ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس کے علاوہ ورزش انسان کے اندر خوداعتمادی میں بھی اضافہ کرتی ہے ۔۔۔۔۔

2 تولیدی اعضاء کی صفائی کا خیال

جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی آپ کو اپنے تولیدی یعنی جنسی اعضائ کی صفائی ستھرائی اور حفاظت کا بھی اسی طرح خیال رکھنا پڑے گا، جس طرح اپ اپنے ظاہری اعضاء کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔۔ منہ ہاتھ دھونے کی طرح اپنے ان اعضاء کو بھی فاسد مادوں سے صاف اور پاک رکھیں ۔۔۔۔ باقاعدگی سے غسل کریں اور حوائج ضروریہ سے فراغت کے بعد اعضاء کو اچھی طرح دھوئیں ۔۔۔۔۔

3 بیمار ہیں تو علاج کرائیں

بیماری کسی بھی قسم کی ہو، اس کا براہ راست اثر انسانی معدہ پر ضرور پڑتا ہے اور معدے کا ڈائریکٹ تعلق انسانی کی جنسی اور ازدواجی زندگی سے ہوتا ہے ۔۔۔۔ بالخصوص شوگر (ذیابیطس)، ہائی بلڈپریشر (فشار خون) امراض قلب، اور ڈپریشن جیسے امراض جنسی خواہش کی بیداری اور جنسی کارکردگی پر بہت منفی اثر ڈالتے ہیں ۔۔۔۔ ان عوارض میں مبتلا افراد میں جنسی عمل کی خواہشات دم توڑنا شروع کردیتی ہیں ۔۔۔۔ زیابیطس (شوگر) کا مرض بالخصوص مردوں کی جنسی کارکردگی (صلاحیت) کو منفی انداز میں متاثر کرتا ۔۔۔۔۔ اس لیے اگر آپ اس طرح کی یا کسی بھی بیماری کا شکار ہوں تو اچھے معالج سے ان کا علاج ضرور کرائیں ۔۔۔۔ سادہ غذا، ورزش، سادہ لائیف اسٹائل اور سماجی رابطوں کو بڑھاکر آپ بہت سی بیماریوں کا قدرتی علاج بھی کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔

4 موٹاپا جنسی صلاحیت کا قاتل

انسان کو صحت مند ہونا چاہیے، لیکن صحت مند ہونے سے مراد ہرگز موٹا ہونا نہیں ۔۔۔۔۔ بلکہ موٹاپا تو بذات خود ایک بیماری ہے ۔۔۔۔۔ جنسی مسائل سے پاک اور ایک زبردست ازدواجی گزارنے کی راہ میں موٹاپا ایک بڑی رکاوٹ بنتا ہے ۔۔۔۔۔ موٹاپا بعض اوقات ذیابیطس کے مرض کی بھی نشاندہی کرتا ہے ۔۔۔۔ موٹاپے سے بچاو کیلئے صحت مند زندگی گزاریں ۔۔۔۔۔ وزن کو نارمل سے کبھی بڑھنے نہ دیں ۔۔۔۔۔ غذا کو سادہ رکھیں ۔۔۔۔۔ تازہ موسمی سبزیوں اور تازہ موسمی پھلوں کا استعمال کریں ۔۔۔۔۔ دودھ ، خشک میوہ جات اورشہد ضرور استعمال کریں ۔۔۔۔۔ تاکہ آپ جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی گزار سکیں ۔۔۔۔۔

5 ٹینشن نہ لیں، پرسکون رہیں

اونچ نیچ اگرچہ زندگی کا حصہ ہوتی ہے، لیکن یاد رکھیں کہ پریشانیوں کو دل سے لگالینا کسی بھی طور مناسب نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق ٹینشن، ذہنی الجھنیں اور زیادہ سوچیں براہ راست انسان کی جنسی صلاحیت پر اثرانداز ہوتی ہیں ۔۔۔۔ اس لیے زندگی کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔۔۔۔ کسی چیز کی ٹینشن نہ لیں ۔۔۔۔ ہمیشہ پرسکون رہنے کی کوشش کریں ۔۔۔۔ آپ پرسکون رہیں گے تو جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی بھی گزار سکیں گے ۔۔۔۔۔۔

6 نیند پوری کریں، جسم کو آرام دیں

اگر انسانی جسم تھکاوٹ کا شکار ہو ۔۔۔۔ آنکھیں نیند سے بوجھل ہوں ۔۔۔۔ جسم میں ہلنے کی سکت نہ ہو ۔۔۔۔ اعضاء توانائی سے خالی ہوں ۔۔۔۔ اور بے سکون بھی ہو، تو ان سے بھی جنسی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔ اس لیے اگر آپ محنت مشقت کے بعد بھرپور نیند پوری کرکے اپنے جسم کو مکمل آرام دے لیتے ہیں تو آپ جنسی مسائل سے پاک ایک زبردست ازدواجی گزار سکتے ہیں ۔۔۔۔ نیند کا غلبہ ہو تو اس وقت حقوق زوجیت کی ادائیگی سے گریز کریں ۔۔۔۔ حقوق زوجیت کی ادائیگی کے دوران بیڈ روم میں روشنی نہ ہونے کے برابر اور شورشرابے سے پاک رکھیں ۔۔۔۔۔۔

7 جنسی اور دیگر ادویات میں احتیاط

شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں شہر کی دیواریں حکیموں کے اشتہارات سے بھری ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔ وہیں اتائی حکیموں کی "دکانوں” پر جنسی طاقت کو بڑھانے کی ادویات یعنی "اسٹیرائڈز” بھی بہت دستیاب ہیں ۔۔۔۔ لیکن ان ادویات سے گریز کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔ اس کی بجائے مناسب ورزش اور متوازن غذا پر دھیان دیں ۔۔۔۔۔ بہت سی دیگر ادویات کے ذیلی اثرات بھی جنسی زندگی کو منفی انداز میں متاثر کرتے ہیں ۔۔۔۔ اس لیے ادویات ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں ۔۔۔۔ جن ادویات کے منفی اثرات سامنے آرہے ہوں، انہیں اپنے ڈاکٹر کو بتاکر تبدیل کرلیں ۔۔۔۔۔

8 بری عادات چھوڑ دیں

منشیات اور استعمال، شراب نوشی حتیٰ کہ سگریٹ نوشی بھی انسان کی ازدواجی زندگی اور جنسی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے ان سے ہمیشہ پرہیز رہیں ۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ جنسی الجھنوں سے پاک اور ایک زبردست ازدواجی گزارنے کیلئے یہ ایک سنہری اصول ہے ۔۔۔۔ اس اصول پر عمل کرنے والا کبھی پریشان نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔

9 اچھی صحبت اختیار کریں

بری صحبت بھی انسان کی ازدواجی زندگی کو بہت متاثر کرتی ہے ۔۔۔۔۔ برے دوستوں سے بچیں ۔۔۔۔ برے خیالات اور بری سوچوں سے بچیں ۔۔۔۔۔ مذہب سے لگاؤ رکھیں ۔۔۔۔۔ عبادات میں دل لگائیں ۔۔۔۔۔ روحانیت کے متعلق لٹریچر پڑھیں ۔۔۔۔۔ پرامید رہیں ۔۔۔۔ مایوسی کو قریب نہ پھٹکنے دیں ۔۔۔۔ یہ چیزیں بھی آپ کے جنسی تعلقات اور ازدواجی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کریں گی ۔۔۔۔۔۔

10 شریک زندگی کو اعتماد میں لیں

جنسی عمل کے دوران آپ جو اچھا برا محسوس کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ اور آپ کو اپنے پارٹنر یا خود میں جو کمی یا زیادتی محسوس ہوتی ہے، اس کے بارے میں اپنے شریک زندگی (لائیف لارٹنر) کو ضرور بتائیں ۔۔۔۔ اس معاملے میں خود بھی شریک زندگی کو اعتماد میں لیں اور اس پر بھی اعتماد کریں ۔۔۔۔۔ جو مسائل سامنے آئیں ۔۔۔۔ انہیں سمجھنے کی کوشش کریں ۔۔۔۔۔ جنسی امور سے متعلق زیادہ تر مسائل کاؤنسلنگ سے ہی حل ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔ البتہ کچھ مسائل کیلئے معالج سے رجوع کرنا پڑتا ہے ۔۔۔۔۔ تو کاونسلر کی مشاورت سے آج ان مسائل کا علاج کرالیں ۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.