Ultimate magazine theme for WordPress.

آپ کی یادداشت کمزور ہے تو یہ 5 طریقے ضرور آزمائیں

302

اگر آپ کی یادداشت کمزور ہے تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی یاداشت کمزور ہونے کی ایسی ہی شکایت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتے ہیں تو بھول جاتے ہیں کہ وہاں کیا لینے گئے تھے، پھر سر کھجاتے واپس اجاتے ہیں۔ اسی طرح امتحان کے لیے ٹھیک ٹھاک تیاری کرنے کے باوجود جب پیپر حل کرنے بیٹھتے ہیں تو اکثر طلبہ جواب ہی بھول جاتے ہیں۔

اسی طرح اگر کسی سے عرصہ بعد ملاقات ہو تو اس کا نام بھی بھول جاتے ہیں۔ بازار جائیں تو یہ بھول جاتے ہیں کہ بازار کیا خریدنے آئے تھے؟ یوں سمجھ لیں کہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ماہرین ہمیشہ سے یاداشت کو بہتر بنانے کے نسخے، راستے اور طریقے تلاش کرتے چلے آرہے ہیں ۔۔۔۔ ابھی حال میں سائنسدانوں کی ریسرچ میں کچھ ایسی باتوں اور چیزوں کا انکشاف ہوا ہے جنہیں آزما کر انسانی یادداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

1 ماضی کو بھولیں نہیں، یاد رکھیں

ہمارے ہاں کہا تو یہی جاتا ہے کہ پرانی باتوں کو بھول جائیں اور آگے بڑھیں، لیکن ماہرین کے خیال میں اگر ہم پرانی باتیں دہرائیں تو اس سے ہماری یاداشت بہتر ہوتی ہے ۔۔۔۔ حالیہ کئی تحقیقات سے بھی یہی پتہ چلتا ہے کہ جب انسان اپنے ذہن میں پرانے تجربات کو دہراتا ہے تو ان تجربات سے مسلک یادیں ہمارے ذہن میں مضبوطی سے رجسٹر ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔۔ اس لیے اگر اپ بھی اپنی یادداشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آگے کی سوچ ضرور رکھیں لیکن اس کے ساتھ کبھی کبھی پیچھے مڑ کر بھی ضرور دیکھیں۔

2 تصاویر بنانے کی عادت اپنائیں

خریداری کیلئے بازار جانے سے پہلے عموما سودا سلف کی لسٹ تو تقریبا سبھی بناتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن اگر آپ چیزوں کے نام لکھنے کی بجائے ان کی تصویر بنانے کی عادت اپنالیں تو حیران کن طور پر آپ کی یاداشت کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق ڈیمینشیا (بھولنے کی بیماری) کے مریضوں کو بھی اس مشق سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق چیزوں کی فہرست یعنی نام لکھنے کی بجائے جب کسی چیز کی تصویر بنائی جاتی ہے تو ہم اس چیز کی شکل و صورت کے متعلق زیادہ غور اور گہرائی سے سوچتے ہیں ۔۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی دماغ اس یادداشت کی تصویر کو بچا کر رکھتا ہے۔ آپ اس طریقے کو آزما کر اپنی یادداشت کو بہتر بناسکتے ہیں ۔۔۔۔

3 صحیح وقت پر ورزش کریں

ماہرین کے مطابق ایک اچھا دماغ اور اچھا جسم لازم و ملزوم ہیں، یعنی اگر ہم باقاعدگی سے ورزش کریں تو اس سے یاداشت بہتر ہوتی ہے۔ باقاعدگی سے دوڑنے سے بھی انسانی یاداشت بہتر ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ورزش اور واک کے لیے صحیح وقت کا ہونا بہت ضروری ہے ۔۔۔۔۔ لیکن یہ وقت کون سا ہونا چاہیے، اس پر سائنسدان فی الحال تحقیق کررہے ہیں ۔۔۔۔۔ تاہم ابھی تک کی تحقیق کے مطابق واک اور ورزش کیلئے صبح کا وقت نہایت موزوں ہوتا ہے ۔۔۔۔۔

4 کچھ نہ کریں، دماغ کو خالی چھوڑ دیں

ایڈنبرا اسکاٹ لینڈ کی "ہیریٹ واٹ یونیورسٹی” کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر ایک صحت مند شخص کسی چیز کو یاد کرنے کے فوراً بعد تھوڑا سا وقفہ لے لے تو وہ چیز یا بات یا سبق اسے زیادہ یاد رہتا ہے ۔۔۔۔۔ اس لیے اگر آپ بھی اپنی یادداشت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو جب آپ کچھ پڑھیں یا لکھیں تو پڑھنے اور لکھنے کے فورا بعد کچھ وقت کے لیے اپنے دماغ کو خاموش چھوڑدیں ۔۔۔۔ اور کچھ نہ کریں ۔۔۔۔۔ یہ ایک زبردست مشق ہے، جو آپ کی یادداشت کو طاقتور بنانے میں مددگار ثابت ہوگی ۔۔۔۔۔

5 قیلولہ کریں، یادداشت بڑھائیں

یادداشت بڑھانے کیلئے یقینا یہ ایک زبردست نسخہ ہے، بالخصوص وہ لوگ نہیں یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے پہلے والے چار طریقے یا نسخے مشکل اور بھاری لگتے ہیں تو وہ یہ پانچواں نسخہ ضرور آزمائیں ۔۔۔۔۔ یعنی تھوڑی دیر کے لیے سو جائیں ۔۔۔۔۔ لیکن ایسا بھی ہرگز نہیں بس لمبی تان کر سوجائیں ۔۔۔۔۔ بلکہ دن میں ایک بار نیند کی تھوڑی سی جھپکی ضرور لیں ۔۔۔۔۔ نیند اور یادداشت کے تعلق پر ایک نہیں بہت ساری تحقیقات موجود ہیں ۔۔۔۔۔ ان تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ نیند کی جھپکی لینے سے انسانی یادداشت مضبوط ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ مگر اس نسخے کیلئے ایک شرط ہے ۔۔۔۔۔ درحقیقت اس کا فائدہ وہی لوگ اٹھاسکتے ہیں ، جو باقاعدگی کے ساتھ یہ کام کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ یاد رکھیں کہ کارپوریٹ سیکٹر میں اسے "پاور نیپ” یعنی قیلولے کی طاقت کہا جاتا ہے اور یہ کافی عام ہے، جس کے حیران کن نتائج بھی برآمد ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔ اگر آپ بھی قیلولے کو عادت بنالیں، تو آپ یاداشت کو بہتر بناسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.