Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار پھینک کر عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں، وزیراعظم

455

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار پھینک کر عام شہری کی طرح ملک میں رہ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ترک ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی ورلڈ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کچھ گروپوں سے بات چیت چل رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے لڑاکا جنگجو ہتھیار پھینک کر عام شہری کی طرح ملک میں رہ سکتے ہیں۔

وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ افغانستان کے ذریعے بات چیت چل رہی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو معاف کیا جاسکتا ہے، بشرطیکہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔

افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے جنگجو:

ترک ٹی وی ٹی آر ٹی ورلد کے خصوصی نمائندے کو انٹرویو میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے گروپس کے ساتھ افغانستان میں بات چیت ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں افغانستان کے طالبان مصالحتی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے ساتھ یہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی یا نہیں، یہ ہم نہیں جانتے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ کسی مسئلے کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے، کہا کہ اُن کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے کچھ گروپس حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی حکومت ٹی ٹی پی گروپس کو غیر مسلح کرنے کیلئے بات چیت کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.