Ultimate magazine theme for WordPress.

آج سے 2 اکتوبر تک کراچی میں طوفانی بارشیں: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

432

کراچی: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے 2 اکتوبر تک کراچی میں طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں پیدا ہونے والے ڈیپریشن کے طوفان یعنی "سائیکلونک اسٹارم” میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سسٹم کے پیدا ہونے سے دیہی سندھ کے اضلاع اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زبردست طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

"ارلی وارننگ سینٹر” محکمہ موسمیات نے بھی اس حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

ٹراپیکل سمندری طوفان گلاب:

اس الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب کے شمال مشرقی میں "ٹراپیکل سمندری طوفان” پیدا ہوسکتا ہے۔

  • اس ٹراپیکل سمندری طوفان کے نتیجے میں مکران کے سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
  • محکمہ موسمیات کے مطابق اس "سائیکلونک اسٹارم گلاب” کا باقی حصہ ہوا کے کم دباؤ کی شکل میں گجرات (بھارتی گجرات) کے جنوبی حصے میں موجود ہے۔
  • طوفان کے اس حصے کا رخ شمال مغرب کی جانب ہے، آج (جمعرات کو) یہ سسٹم بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں پہنچ کر شدت اختیار کرسکتا ہے۔
  • اگر شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اس سسٹم کو مناسب موسمی صورتحال ملی تو ڈپریشن بن کر اگلے 24 گھنٹوں میں یہ سائیکلونک اسٹارم کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

کہاں کہاں بارش ہوگی؟

اس کے زیر اثر کراچی، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور بدین کے علاقے میں آج یعنی 30 ستمبر سے  اگلے تین دن یعنی 2 اکتوبر کے دوران بڑے پیمانے پر کراچی میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس دوران تھر پارکر، سانگھڑ، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی امید ہے۔

اس کے علاوہ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ گرج چمک کے ساتھ کہیں انتہائی تیز، کہیں شدید اور کہیں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی میں طوفانی بارشیں:

  • اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں طوفانی بارشیں اربن فلڈنگ کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
  • بدین، حیدر آباد، ٹھٹہ اور دادو میں بھی اس سسٹم کے تحت اربن فلڈنگ کا خدشہ ہوگا۔
  • آندھی اور تیز ہواؤں کے سبب کمزور اور شکستہ عمارتوں کو نقصان پہچنے کا خدشہ ہوسکتا ہے۔
  • محکمہ موسمیات کو تمام امدادی اور ہنگامی اداروں کو اس صورتحال میں الرٹ رہنے کا بھی کہا گیا ہے۔

بلوچستان میں بارشیں:

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی آج یعنی 30 ستمبر سے اگلے چار دن یعنی 3 اکتوبر کے درمیانی عرسہ میں بڑے پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔

  • بلوچستان کے اضلاع سومیانی، لسبیلہ، پسنی، اورڑماڑا، گوادر، جیوانی اور تربت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
  • بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں تیز، کہیں شدید تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ماہی گیروں کیلئے الرٹ:

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کیلئے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

اس الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج یعنی 30 ستمبر سے اگلے چار دن یعنی 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی رہ سکتی ہے۔

یہ طغیانی کسی وقت انتہائی شدت بھی اختیار کرسکتی ہے۔

ماہی گیروں کو آج یعنی 30 ستمبر سے اگلے چار دن یعنی 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.