Ultimate magazine theme for WordPress.

کرکٹ کا راجہ: رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی منتخب

455

لاہور: رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگئے ہیں۔ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے والے چوتھے قومی کرکٹر ہیں۔

رمیز راجہ تیسرے سابق کپتان ہیں، جو اس منصب کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کے حصے میں پی سی بی کا منصب ایک اہم وقت میں آیا ہے۔

اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کو کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔

معروف کمنٹیتر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔

وہ پی سی بی کے 36 ویں چئیرمین ہوں گے۔

رمیز راجہ سے قبل جاوید برکی، عبدالحفیظ کاردار اور اعجاز بٹ بھی ایسے ساقب کرکٹر رہ چکے ہیں، جو بعد ازاں چیئرمین پی سی بی منتخب ہوئے۔

نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سابق چیئرمین پی سی بیز جاوید برکی اور عبدالحفیظ کاردار کی طرح قومی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا انتخاب

انتخابی عمل چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کی صدارت میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں عمل میں آیا۔

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجا اس عہدے کیلئے واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔

رمیز راجہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہ آیا۔

جس پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ نے رمیز راجا کے کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین بننے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اس اجلاس میں جواد قریشی، اسد علی خان، عارف سعید، عاصم واجد جواد اور عالیہ ظفر نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بھی اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس کے شرکا نے نومنتخب چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انتخابی عمل کے بعد رمیز راجہ نے چئیرمین کی کرسی پر بیٹھ کر بورڈ ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کا شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر رمیز راجہ نے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے مستقبل کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.