Ultimate magazine theme for WordPress.

صحت کیلئے نقصان دہ غذائیں: وہ غذائیں جو آپ کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

189

صحت کیلئے نقصان دہ غذائیں: آئیے آج آپ کو اُن غذاؤں کے بارے میں بتاتے ہیں، جو اپ کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں۔

بعض غذائیں ایسی بھی ہیں، جنہیں اگر اپ زیادہ مقدار اور معمول سے زیادہ استعمال کریں گے تو وہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچاسکتی ہیں۔

ایسی غذاؤں کے بارے میں جاننا اپ کیلئے ازحد ضروری ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایسی غذائیں آپ بے دھیانی میں بڑے شوق اور رغبت سے کھارہے ہوتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ غذائیں آپ کی صحت کیلئے ضرر رساں ہوتی ہیں۔

صحت کیلئے نقصان دہ غذائیں

صحت کیلئے نقصان دہ غذاؤں کی ایک مختصر سی فہرست اور نقصان کی وجوہات زیل میں دی جارہی ہے۔

1: شوگر (چینی) سے بھرپور مختلف مشروبات

ہم عموما مشروبات بڑے شوق سے پیتے ہیں، لیکن ان مشروبات میں چینی (شوگر) کا بہت زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتا ہے۔

چینی کا بہت زیادہ استعمال تو یوں بھی انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، لیکن شوگر سے بھرپور بعض مشروبات تو اپ کے جسم اور صحت کو خطرناک حد تک زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ شوگر (چینی) سے بھرپور مشروبات انسان کو جگر، ذیابیطس اور دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

2: پیزے کا بہت زیادہ استعمال

پیزے کو عموما "جنک فوڈز” میں شمار کیا جاتا ہے۔ پیزے کا زیادہ استعمال بھی انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پیزے میں عموما غیر صحت مند اور بعض اوقات غیر نامیاتی اجزا بھی شامل ہوتے ہیں۔

پیزا کیلوریز کا بھی بہت بڑا منبع سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ کیلوریز بجا طور پر انسانی صحت کیلئے کوئی اچھا پیغام نہیں لاتیں۔

3: بیکری آئٹمز (ڈبل روٹی) کا غیر معمولی استعمال

بیکری کی دکانوں پر بکنے والی ڈبل روٹی میں غذائی اجزا بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

حد سے زیادہ ڈبل روٹی اور دیگر بیکری آئٹمز کو خوراک میں شامل رکھنا، جلد موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

طبی ماہرین رائے دیتے ہیں کہ ہمیں ایسی خوراک کھانی چاہیے، جس میں غذائی اجزا کو معتدل طریقے سے استعمال کیا گیا ہو۔

4: خشک میوہ جات کا زیادہ استعمال

کسی محدود حد تک خشک میوہ کھانا تو ٹھیک ہے، لیکن اگر آپ خشک میوہ جات کو ایک حد سے زیادہ استعمال کریں گے تو یہ بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ میوہ جات کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے گندھک اور شکر (شوگر) جیسے اجزاء بڑی مقدارشامل ہوتے ہیں، جو نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

5: زیادہ نمکین غذائیں کھانا

ہر چیز اعتدال اور توازن میں ہی اچھی لگتی ہے۔ اسی طرح زیادہ نمک بھی انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

مثال کے طور پر جب آپ نمکین گوشت، آلو کے چپس یا سوپ وغیرہ بنائیں تو اِن میں زیادہ نمک استعمال کرنے سے آپ کی جلد خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ زیادہ نمک کے سبب انسانی جسم کے خلیات میں سے زیادہ مقدار میں مادہ (رطوبت) خارج ہوتی ہے۔

جسم سے مواد خارج ہونے سے ناصرف جلد خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے، بلکہ انسانی جسم پر جھریاں بھی پڑنا شروع ہوجاتی ہیں۔

6: آئس کریم کھانا

آئیس کریم ہوتی تو مزیدار ہے اور سبھی اِسے کھانا چاہتے ہیں، لیکن یہ بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بالعموم دودھ سے بننے والی اشیا میں کیلوریز بہت زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہیں، اور کیلوریز کا زیادہ استعمال انسانی صحت کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ آئس کریم میں دودھ اور غیرنامیاتی اجزاء کا بہت استعمال ہوتا ہے۔

ان اجزاء کا حد سے زیادہ استعمال انسانی جسم میں حراروں (کیلوریز) کی مقدار کو بڑھادیتا ہے، جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

7: آلو کے چپس (فرنچ فرائز) کا استعمال

یوں تو آلو کو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید خوراک قرار دیا جاتا ہے، لیکن آلو کا چپس اور فرنچ فرائز کی شکل میں بہت زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے ضرر رساں ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آلو کے چپس اور فرینچ فرائز میں بھی کیلوریز (حراروں) کی مقدار نہایت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ کیلوریز انسانی جسم کو دیگر مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے کے علاوہ انسانی وزن میں بھی غیر معمولی اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.