Ultimate magazine theme for WordPress.

عام انتخابات کب ہونگے؟ بلاول بھٹو نے کھل کر بتادیا

کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو شکست دیں گے،۔ بلاول بھٹو زرداری

123

کراچی (رائٹ پاکستان نیوز) عام انتخابات کب ہونگے؟ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے اہم "خبر” دی ہے، کہتے ہیں کہ عام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کیلئے وفاقی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں۔

بلاول بھٹو بولے کہ وفاق  میں پی ٹی آئی کی حکومت کراچی سمیت سارے سندھ کو اس کے پورے وسائل دینے کو تیار نہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سازشوں کے باوجود اپنے عوام کی خدمت کررہی ہے۔

پورے صوبے میں محدود اور کم وسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کام کررہی ہے۔

وفاق نے کراچی کیلئے ایک ہزار ایک سو ارب روپے کا اعلان تو کیا، ایک سال گزر گیا، لیکن کراچی کیلئے ایک روپیہ نہیں ملا۔

وفاقی حکومت پر تنقید

بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

  • پی ٹی آئی کی حکومت غیر مستحکم ہے، یہ حکومت آئینی نہیں۔
  • ملک میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، اور عوام نے اس تبدیلی کو اچھی طرح پہچان لیا ہے۔
  • کشمیر سے کراچی تک عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
  • عوام اپنے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔
  • پاکستان پیپلز پارٹی میں اوپر سے نچلی سطح تک لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔
  • صوبائی دارالحکومت کراچی میں مقامی انتخابات میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو شکست دیں گے۔
  • تھوڑے عرصہ بعد جب واشنگٹن جاؤں گا، تو لوگ ان کی چیخیں پھر سنیں گے۔

اپوزیشن کی سیاست

قومی سطح پر اپوزیشن جماعتوں کی سیاست اور تعلقات پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا:

  • جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے ہیں۔
  • پاکستان پیپلز پارٹی نہ پہلے کسی کے اشاروں پر چلتی تھی، اور نہ ہی آئندہ ایسا کرے گی۔
  • پاکستان پیپلز پارٹی صرف اور صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے۔

عام انتخابات کب ہونگے؟

ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا:

  • عام انتخابات ملک میں کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے ہماری مکمل تیاری ہے۔
  • سمجھتے ہیں کہ نئے انتخابات ملکی مسائل کا حل ہیں۔ سیاست اگر جمہوری انداز میں ہو تو نقصان نہیں ہوگا۔
  • پاکستان پیپلز پارٹی جب تک پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) کا حصہ تھی تو اپوزیشن ہر انتخاب جیت رہی تھی۔
  • ضمنی انتخاب میں حصہ لے کر ہم نے حکومت کو مختلف حلقوں میں شکست دی ہے۔
  • اپوزیشن اگر واقعی سنجیدہ ہے، تو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔

علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دہشت گردوں کے بارے میں نرم رویہ رکھتے ہیں، جوکہ افسوسناک ہے۔

بولے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اپنی پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے کر دہشتگردوں کے بارے میں اپنا نرم رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.