Ultimate magazine theme for WordPress.

مون سون بارشیں: ہلال احمر کی ریسپانس ٹیمیں اور رضاکار الرٹ کردیے گئے

213

اسلام آباد: حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہلال احمر کی ریسپانس ٹیمیں اور رضاکار الرٹ کردیے گئے۔

ہلالِ احمر نے نیشنل ہیڈکوارٹرز، صوبائی اور ضلعی برانچوں، ایمرجنسی و ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں، فرسٹ ایڈر، رضاکاروں، ہلالِ احمر ہسپتالوں اور ایمبولینس سروس کو الرٹ کردیا ہے۔

چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان جناب ابرار الحق نے گزشتہ روز ہلالِ احمر کے تمام شعبہ جات کو متحرک کردیا ہے تاکہ ممکنہ بارش سے ہونے والے نقصان سے بچا جاسکے۔

نیشنل ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے بعد تمام علاقوں بشمول اسلام آباد میں ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مون سون بارشیں اور ہلال احمر کی ریسپانس ٹیمیں

ابرارالحق نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایمرجنسی ریسپانس اور ایمبولینس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورتحال میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں۔

چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے ہلالِ احمر کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنانے اور بارش کے باعث پیدا سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کی ہدایت کی۔

ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق ہلالِ احمر کنٹرول روم مستعدی کے ساتھ صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے اور ضرورت کے وقت رضاکاروں اور ایمبولینس سروس کو فوری مہیا کیا جائے گا۔

چیئرمین ابرار الحق نے کہا ہے کہ شہری بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔

شہری بجلی کے کھمبوں، درختوں اور ہورڈنگز کے نیچے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب برتیں۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت، پاک آرمی، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، بحالی و ریلیف کے محکمہ جات کے ساتھ ریسپانس کیلئے مکمل تیار ہے۔

چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے اِس اَمر کو دھرایا کہ ہلالِ احمر کے رضاکار ہمیشہ خلوصِ نیت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور ضرورت کے وقت ریسپانس کیلئے ہمیشہ وقت تیار رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.