اکثر لوگوں کے ناخن پر سفید نشان پایا جاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ناخنوں پر سید نشانات کس چیز کی علامت ہیں؟
ماہرین کے مطابق ناخنوں پر بننے والے سفید نشانات کسی خطرے کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔
انسان کے تمام اعضاء کی طرح ناخن بھی اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں، ہر شخص کے ناخن دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔
ناخن پر سفید نشان کی 5 وجوہات
کسی بھی شخص کے ناخنوں پر بننے والے سفید نشانات کی کئی ایک وجوہات ہوتی ہیں۔
ان میں سے ناخنوں کی رنگت کے مسائل اور وٹامن کی کمی عام وجوہات میں شمار کی جاتی ہیں۔
بعض افراد میں یہ علامات ان کو خاموشی سے لاحق ہونے والی جان لیوا بیماریوں کی نشاندہی بھی کر رہی ہوتی ہیں۔
عام طور پر ایسے خطرناک قسم کے دھبے بہت کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔
ناخنوں پر بننے والے سفید دھبوں کی ظاہری شکل، عام وجوہات اور ان سے نمٹنے کی کیا تدابیر ہو سکتی ہیں۔
یہاں ہم اس بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
1: انگلیوں پر لگنے والی چوٹیں
ماہرین کے مطابق کسی سخت چیز کے ساتھ انگلیوں کے ٹکرانے سے بھی سفید دھبے ظاہر ہو سکتے ہیں۔
- چوٹ کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ان دھبوں کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہئے۔
- اگر چوٹ ناخن کے بالکل قریب جلد پر لگی ہو تو پھر دھبے فوری طور پر غائب نہیں ہوتے کیونکہ ناخن آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔
- ہاتھ پر لگنے والی معمولی چوٹوں کے باعث سفید دھبوں کی بجائے ناخن پر وسیع لکیریں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔
- اس طرح کے دھبے یا لکیریں نئے ناخنوں کی نشوونما کے ساتھ غائب ہوتی جاتی ہیں۔
2: الرجی سے بننے والے نشانات
نیل پالش کو ہٹانے والا محلول کیمیکل سے بنایا جاتا ہے، ان سے ہونے والی الرجی سے بھی سفید نشانات بن جاتے ہیں۔
بیوٹی پارلر اور سیلون وغیرہ میں مصنوعی ناخن لگانے کے لئے استعمال کی جانے والی اشیاءسے بھی سفید دھبے بن سکتے ہیں۔
اگر ایسی مصنوعات کو استعمال کرنا چھوڑ دیا جائے تو آہستہ آہستہ یہ دھبے بھی ختم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

3: فنگس کے نشانات
ناخن پر بننے والے سفید نشانات کی ایک وجہ فنگس بھی ہو سکتی ہے جو کہ انگلی کو متاثر کرتی ہے۔
فنگس کا حملہ عام طور پر پیر کے ناخنوں پر ہوتا ہے اور اس انفیکشن کی ابتداءچھوٹے سفید نقطوں کی صورت میں ہوتی ہے۔
4: ناخن اور جلدی امراض
جلد کی بیماری بھی ناخنوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، جس کے نتیجہ میں سفید نشانات بن جاتے ہیں۔
خارش، لالی اور کھجلی کا سبب بننے والے جلد کی بیماریوں میں ایکزیما اور چنبل شامل ہیں۔
5: کورونا وائرس کے نشانات:
- ناخن پر بننے والے دھبے کورونا وائرس کی علامت بھی ہو سکتے ہیں۔
- کورونا وائرس کے باعث بعض مریضوں کے ناخنوں کا رنگ سرخ اور آدھے چاند جیسا ہو جاتا ہے۔
- آدھے چاند جیسے دھبوں کی ابھی تک کوئی بھی وجہ سامنے نہیں آ سکی، ماہرین کے مطابق یہ مدافعتی ردعمل کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔
- مدافعتی ردعمل کے دوران خون کے چھوٹے چھوٹے جمنے بننے سے رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔