وزیراعظم بننے کی خواہش مہنگی پڑگئی، مداحوں کی مہوش حیات پر تنقید سامنے آئی ہے۔
مہوش حیات پاکستان کی معروف اور صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی لامحدود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ایک کرکٹر پاکستان کا وزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں وزیراعظم نہیں بن سکتی۔
اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مہوش حیات پر تنقید:
مہوش حیات نے اپنی اس خواہش کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست میں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔
میں ان شاءاللہ بہت جلد سیاست میں آ کر ملک کی بہتری کے لئے کام کروں گی۔
میزبان کے سوال پوچھنے پر کہ آپ پارلیمانی سیاست کرنا پسند کریں گی یا پھر پارٹی سیاست کریں گی؟
اداکارہ نے کہا کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، وہ کس طریقے سے آتی ہے یہ وقت طے کرے گا۔
مزید بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کی سیاست نے متاثر کیا ہے کیونکہ ان کے دور حکومت میں بہت
زیادہ تبدیلی آئی ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت ایک نئی سوچ کے ساتھ آئی ہے، عمران خان ایک کرکٹر سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی
ملک کی وزیراعظم بن سکتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نالاں:
اداکارہ مہوش حیات کی طرف سے اپنا موازنہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید
کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کس قابلیت کے بل بوتے پر وزیراعظم بننے کی خواہش مند ہیں۔
عمران خان پیدائشی کرکٹر نہیں، پیدائشی لیڈر ہیں، اسی وجہ سے آج ملک کی قیادت ان کے پاس ہے۔
صارفین کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم بننے کے لئے برسوں جدوجہد کی ہے۔
کسی صارف نے مہوش حیات کی بات کو مذاق میں اڑا دیا تو کسی نے دماغ کا علاج کروانے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ جب محنت کئے بغیر اوقات سے زیادہ مل جائے تو ایسے ہی خواب آتے ہیں۔
عمران خان کے ایک چاہنے والے نے لکھا کہ وزیراعظم کی سوچ سب سے بالاتر ہے کوئی بھی اپنا موازنہ ان سے نہ کرے۔
ایک اور صارف نے طنز کے نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد کیا وزیراعظم ہاﺅس میں آئٹم نمبر پر ڈانس کریں گی۔