خوبصورتی کا راز: آئیے آپ کو کام کی وہ باتیں بتاتے ہیں جو آپ کو دوسرا کوئی نہیں بتائے گا۔
یقینی طور پر ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور اپنی اس خوبصورتی سے دوسروں کو متاثر بھی کرے۔
آپ نے بھی ایسے بہت سے چہرے دیکھے ہوں گے، جن پر نظر پڑ جائے تو پھر نظر ہٹانے کو دل نہیں کرتا۔
ایسی ہی خوبصورتی ہر کوئی حاصل کر سکتا ہے، اس کے لئے صرف چند باتوں کو اپنے معمولات میں شامل کرنا ہو گا۔
اس آرٹیکل میں ہم جو راز کی باتیں بتانے جا رہے ہیں، ان پر عمل کر کے ہر خاتون ایسی خوبصورتی حاصل کر سکتی ہے کہ جو بھی دیکھے گا وہ متا ثر ہوئے بغیر نہیں رہے گا۔
متوازن غذا استعمال کریں:
خوبصورتی کے لئے متوازن غذا کا استعمال بھی انتہائی اہم ہے، جنک فوڈ آپ کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔
چٹ پٹی اور تلی ہوئی چیزوں کے جلد پر بہت زیادہ مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے دانے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اگر آپ واقعی اپنا چہرہ خوبصورت بنانا چاہتی ہیں تو آپ کو تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں ترک کرنا ہوں گی۔
دن میں دو یا تین بار خوب پیٹ بھر کر کھانا کھانے کی بجائے بہتر ہے کہ کئی بار تھوڑا تھوڑا کھا لیا جائے۔
ابٹن کا استعمال کریں:
اپنی جلد کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے ابٹن لگائیں اور کوشش کریں کہ اسے گھر پر ہی تیار کیا جائے۔
- بازار سے خریدی گئی مہنگی اور کیمیکل سے تیار کردہ پروڈکٹس جلد کو خوبصورت بنانے کی بجائے خراب کر دیتی ہیں۔
- بیسن، دودھ اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنا لیں، اب گھر میں تیار شدہ اس ابٹن کو استعمال کریں اور چہرہ خوبصورت بنائیں۔
- آپ اپنی جلد کو نمی پہنچانے کے لئے دہی بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
- کھیرے کا جوس بھی بطور فیس ماسک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پانی زیادہ پینا شروع کردیں:
ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی انسان کی جلد کی خوبصورتی کا حقیقی راز پانی زیادہ پینے میں پوشیدہ ہے۔
جتنا زیادہ پانی پیا جائے گا، جسم اتنا ہی زیادہ ٹوکسن خارج کرتا ہے، جس سے جلد جوان اور چمکدار نظر آنے لگتی ہے۔
جلد میں موجود نمی چہرے پر ظاہر ہو کر اس میں قدرتی چمک پیدا کر دیتی ہے، اس لئے پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
فٹ رہنے کو یقینی بنائیں:
خود کو ہر وقت فٹ رکھنے کی کوشش کریں اور یہ بات بھی ذہن نشین رکھیں کہ اس کے لئے جم جوائن کرنا ضروری نہیں ہے۔
آپ اپنے گھر میں رہتے ہوئے بھی خود کو واک اور یوگا کی ورزش کے ذریعے فٹ رکھ سکتی ہیں۔
آپ کی جلد کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے لئے اچھی غذا اور ورزش مل کر انتہائی اہم کردار ادا کریں گی۔
گلابی رنگت کے لئے ٹپس:
تمام چیزیں جو اوپر بتائی جا چکی ہیں، آپ کی رنگت کو سرخ و سفید بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔
تاہم اگر آپ چاہتی ہیں کہ گلابی رنگت مزید واضح ہو جائے تو اس کے لئے آپ اپنے چہرے پر ہلکا گلابی میک اپ بھی کر سکتی ہیں۔
اس سلسلے میں کسی بھی اچھی کمپنی کی بیوٹی پروڈکٹس استعمال کریں اور پنک اور پیچ کلر کے شیڈز استعمال کئے جائیں۔
ان کو مناسب طریقے سے استعمال کرنے کے نتیجہ میں آپ کی جلد اور بھی زیادہ خوبصورت اور جاذب نظر ہو جائے گی۔