Ultimate magazine theme for WordPress.

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج کی مکمل تفصیل: کون کہاں سے جیتا؟

49

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج آگئے ہیں، جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے بعد اب آزاد کشمیر انتخابات میں بھی میدان مار لیا ہے۔

اب تک کے سامنے انے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی اب کسی اتحاد کے بغیر آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج میں پارٹی پوزیشن:

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی کل 45 نشستیں۔

  • 44 نشستوں کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج آچکے ہیں۔
  • پی ٹی آئی نے 25 نشستیں حاصل کی ہیں۔
  • پاکستان پیپلز پارٹی نے 11 نشستیں حاصل کی ہیں۔
  • مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔
  • مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
  • ابھی ایک نشست کا فیصلہ آنا باقی ہے

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے غیر حتمی نتائج جاری کیے جاچکے ہیں، جو کچھ اس طرح ہیں۔

ایل اے 01 میر پور 1 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری اظہر صادق نے جیتی ہے۔

ایل اے 02 میر پور 2 کی نشست پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے جیتی ہے۔

ایل اے 03 میر پور 3 کی نشست پر پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 04 میر پور 4 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین کے نام رہی۔

ایل اے 05 بھمبر 1 کی نشست پاکستان مسلم لیگ ن کے ریٹائرڈ کرنل وقار احمد نور نے جیتی ہے۔

ایل اے 06 بھمبر 2 کی نشست پر پی ٹی ائی کے علی شان چوہدری نےکامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 07 بھمبر 3 کی سیٹ سے پی ٹی ائی کے چوہدری انوارالحق نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 08 کوٹلی 1 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ظفر اقبال ملک نے جیتی ہے۔

ایل اے 09 کوٹلی 2 کی سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی نے جیت لی ہے۔

ایل اے 10 کوٹلی 3 کی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 11 کوٹلی 4 کی نشست پر پی ٹی آئی کے چوہدری اخلاق کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 12 کوٹلی 5 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

ایل اے 13 کوٹلی 6 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے نثار انصر ابدالی کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 14 باغ 1 کی نشست پر آزاد جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان کامیاب قرار پائے

ہیں۔

ایل اے 15 باغ 3 کی سیٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 17 باغ 4 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کامیاب قرار پائے ہیں۔

آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج

ایل اے 18 پونچھ سدنوتی 1 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی فاتح ٹھہرے ہیں۔

ایل اے 19 پونچھ سدنوتی 2 کی نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار عامر الطاف خان کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 20 سے پونچھ سدنوتی 3 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار محمد یعقوب فاتح ٹھہرے ہیں۔

ایل اے 21 پونچھ سدنوتی 4 کی نشست جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سردار حسان ابراہیم نے جیت لی ہے۔

ایل اے 22 پونچھ سدنوتی 5 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی شاہدہ صغیر چغتائی نے جیتی ہے۔

ایل اے 23 پونچھ سدنوتی 6 کی نشست سے پی ٹی آئی کے سردار محمد حسین کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 24 پونچھ سدنوٹی 7 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے سردار فہیم اختر ربانی کامیاب قرار پائے ہیں۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کی نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر فاتح قرار پائے ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 27 مظفر آباد 1 کی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب جیت گئے ہیں۔

ایل اے 28 مظفر آباد 2 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سید بازل نقوی جیت گئے ہیں۔

ایل اے 29 مظفر آباد 3 کی نشست سے پی ٹی آئی کے خواجہ فاروق احمد جیت گئے ہیں۔

ایل اے 30 مظفر آباد 4 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری راشد فاتح قرار پائے ہیں۔

ایل اے 31 مظفر آباد 5 کی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر جیتے ہیں۔

ایل اے 32 مظفر آباد 6 کی نشست سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم راجا فاروق حیدر فاتح قرار پائے ہیں۔

ایل اے 33 مظفر آباد 7 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان چغتائی کامیاب ہوئے ہیں۔

ایل اے 34 جموں 1 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

پی ٹی آئی تنہا حکومت بنائے گی:

ایل اے 35 جموں 2 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چودہری مقبول گجر جیت گئے ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 37 جموں 4 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام محمد سرگالہ جیت گئے ہیں۔

ایل اے 38 جموں 5 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد اکبر ابراہیم کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6 کی نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے راجا محمد صدیق نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار لون جیت گئے ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کی نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے دیوان غلام محی الدین نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمد عاصم شریف کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ جیت گئے ہیں۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کی نشست سے مسلم لیگ ن کے احمد رضا قادری جیت گئے ہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے عبدالماجد خان کامیاب ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.