اگر آپ ناشپاتی کے طبی فوائد گننے بیٹھیں، تو ممکن ہے کہ آپ سے ناشپاتی کے فائدے شاید گنیں ہی نہ جاسکیں۔
ہم جانتے ہیں کہ عام طور پر کہا تو یہی جاتا ہے کہ سیب میں صحت کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔
لیکن آپ حیران ہوں گے کہ ناشپاتی ایسا پھل ہے، جو طبی فوائد اور غذائی افادیت کے اعتبار سے کسی طور بھی سیب سے کم نہیں ہے۔
ناشپاتی کے طبی فوائد
- ناشپاتی صحت بخش فائبر سے لبریز اور اہم اینٹی آکسیڈینٹس پھل ہے۔
- ناشپاتی کولیسٹرول اور چکنائی سے پاک لیکن غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔
- اگر آپ روزانہ ایک ناشپاتی کھانا شروع کردیں تو بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوسکتا ہے۔
- آئیے اپ کو ایک ایک کرکے ناشپاتی کے طبی فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔
1: معدافتی نظام کیلئے بہترین ٹانک
- ناشپاتی وٹامن کے، وٹامن سی اور تانبے (کاپر) جیسے اینٹی آکسی ڈینٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔
- یہ انٹی آکسیڈینٹ انسانی جسم میں مدافعتی نظام کو بہترین طریقے سے افعال سرانجام دینے میں مدد دیتے ہیں۔
- ناشپاتی انسانی جسم میں مختلف بیماریوں اور امراض کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے کا باعث بھی بنتا ہے۔
2: شریانوں اور دل کیلئے علاج
ناشپاتی میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے جبکہ فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
- ناشپاتی کا یہ پہلو خون میں کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر (بلند فشار خون) کی سطح کو اعتدال میں رکھنے کا باعث بنتا ہے۔
- اس کی افادیت کیلئے آپ بس ایک بناشپاتی روزانہ کھانے کی عادت اپنالیں۔
3: آنتوں کیلئے بھی بہترین دوا
آپ یہ تو جانتے ہوں گے کہ فائبر انسانی جسم کے نظام انہظام (خوراک کے ہضم کرنے کے نظام) کیلئے بہت اہم اور ضروری ہوتا ہے۔
- آپ کہہ سکتے ہیں کہ قدرت کی جانب سے ناشپاتی میں ہاضمے کا علاج بھی رکھا گیا ہے۔
- لیکن آپ یہ جان کر حیرن ہوں گے کہ اوسط سائز کی ایک ناشپاتی میں عام آدمی کی روزمرہ کی ضرورت کیلئے ضروری فائبر کی تقریبا بیس فیصد مقدار موجود ہوتی ہے۔
- آنتوں میں اچھے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں، جنہیں فائبر غذا فراہم کرتے ہیں۔
- اس کے علاوہ فائبر انسانی جسم میں موجود آنتوں کے داخلی (اندرونی) نظام کو صاف ستھرا کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔
- اگر کسی شخص کو دائمی قبض کا مرض لاحق ہوتو تو اسے چاہیے کہ وہ روزانہ ایک ناشپاتی ضرور کھائے۔
- قبض کی شکایت رفع کرنے کیلئے ناشپاتی ایک مجرب اور تیر بہدف نسخہ ہے۔
4: ذیابطیس (شوگر) کے خطرات کو مددگار
یہ بہترین پھل یعنی ناشپاتی انسانی جسم میں انسولین کی بڑھتی ہوئی مقدار کے خلاف مزاحمت کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
- اس مزاحمت کی وجہ سے انسولین اور شکر کی خون میں جذب (تحلیل) ہونے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔
- ناشپاتی میں اینٹی آکسیڈنٹ کے ساتھ ساتھ اینتھی سڈ اور فلیوینول جیسے اہم اجزاء بھی پائے جائے جاتے ہیں۔
- یہ تینوں اجزاء باہم مل کر خون میں شکر کے لیول (سطح) کو برقرار رکھتے ہیں۔
- اس طرح انسان کے ذیابطیس (شوگر) جیسے مہلک مرض کا شکار ہونے کے خطرات بھی انتہائی کم ہوجاتے ہیں۔
5: جلد کی تروتازگی اور نشوونما
ہر کوئی داغ دھبوں سے بالکل پاک نرم ملائم اور چمکدار چہرہ پسند کرتا ہے۔
اگر آپ بھی ایسا چاہتے ہیں تو آپ کو اس مقصد کیلئے کسی ماسک یا رنگ گورا کرنے والی بیوٹی کریم کی ضرورت نہیں۔
- جی ہاں ! اپ بس یہ کریں کہ اپ؛نی روزانہ کی خوراک میں ناشپاتی کو شامل کرلیں۔
- ناشپاتی میں موجود غذائیٹ سے بھرپور اجزاء اور فائبر آپ کے خون میں موجود شکر کا لیول (سطح) بہت زیادہ کم یا بہت زیادہ نہیں ہونے دیتے۔
- اس طرح انسانی جلد میں موجود "کولاجن” بھی متاثر نہیں ہوتا۔
- اس کے علاوہ ناشپاتی سے چھائیاں ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ناشپاتی کے طبی فوائد مگر ایک اہم بات:
اس مضمون میں شامل تمام معلومات کا مقصد صرف مفاد عامہ ہے۔
تاہم کسی بھی قسم کی باقاعدہ علاج یا طبی مشاورت کیلئے علاقے کے بہترین معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔