نزلہ و زکام ایک عام بیماری ہے اور بچے آئے روز اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
یہ بیماری ایک وائرس کی طرح منتقل ہو جاتی ہے، جس کے نتیجہ میں بچوں میں مختلف قسم کے امراض بھی جنم لے سکتے ہیں۔
بچوں میں نزلہ و زکام سے پیدا ہونے والے مسائل
اگر بچے کسی بھی وجہ سے نزلہ و زکام میں مبتلا ہو جائیں تو انہیں مختلف اقسام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
- بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔
- بچے سوتے ہوئے بے چینی کا شکار ہو سکتے ہیں۔
- دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
- عمر بڑھنے کے ساتھ بچوں کو کھانا نگلنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
- اس بیماری کے دوران بچوں کو منہ کے ذریعے سانس لینا پڑتا ہے، جس کے نتیجہ میں مزید کئی مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔
نومولود بچوں کو نزلہ و زکام زیادہ ہونے کی وجوہات
نومولود بچوں میں قوت مدافعت کا نظام مکمل طور پر فعال نہیں ہوا ہوتا، اس وجہ سے وہ نزلہ و زکام کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔
اسی وجہ سے مختلف قسم کے وائرس بھی ان پر بہت جلد حملہ آور ہو جاتے ہیں اور ان کی صحت کو بری طرح متاثر کر دیتے ہیں۔
نومولود بچوں کی ناک کی نالیاں بہت چھوٹی ہونے کی وجہ سے نزلے کے دوران بہت جلد بھر جاتی ہیں۔
ناک کی نالیاں بھر جانے کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے، جس وجہ سے ان کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔
نومولود بچوں کے علاج کے لئے آسان ٹوٹکے
اگر ناک پر گرم کمپریس لگایا جائے تو اس سے بچے کے چہرے کو حرارت ملتی ہے جو کہ بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔
بچوں کو نمکین محلول استعمال کرانا بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ناک میں بچے کی ماں کی دودھ ٹپکانا بھی انتہائی مفید ہوتا ہے کیونکہ یہ دودھ قدرتی اینٹی بائیوٹک کا حامل ہوتا ہے۔
بڑی عمر کے بچوں کے علاج کے لئے آمودہ گھریلو ٹوٹکے
بڑے بچوں کو نزلہ و زکام کی صورت میں گرم جڑی بوٹیوں کے مشروبات فراہم کرنا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
گرم جڑی بوٹیوں کے مشروبات میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔
لیموں اور شہد کو ملا کر استعمال کرانا بھی انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، اس بھی چینی ہرگز شامل نہ کی جائے کیونکہ چینی
افادیت ختم کر دیتی ہے۔
بچے کو ادرک کا ٹکڑا چوسنے کو دیا جائے اور اس کا ذائقہ بہتر بنانے کے لئے اوپر شہد لگا دیا جائے۔
بلغم خارج کرنے اور سانس لینے میں مدد فراہم کرنے کے لئے نیبولائزر استعمال کیا جائے۔
بچے کو نمکین محلول بھی استعمال کرا سکتے ہیں تاہم ایک حد سے زیادہ استعمال کرانے سے گریز کیا جائے۔
بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے چکن سوپ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
بیماری کی صورت میں بچے کے آرام کا خاص خیال رکھا جائے اور اسے باہر کی ہوا سے بھی بچایا جائے۔