Ultimate magazine theme for WordPress.

گردوں کی بیماری: علاج اور بچاؤ کیلئے 9 زبردست ٹپس

گردوں کے مریض نمک فاسفورس اور پوٹاشیم والی اشیاء کا استعمال ترک کردیں

215

گردے ہمارے جسم کا اہم ترین عضو ہوتے ہیں، اس لئے گردوں کی بیماری کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اچھی اور بھرپور زندگی گزارنے کے لئے گردوں کا صحت مند رہنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ گردوں کی بیماری کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کے لئے کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

اس سے پہلے ہم ان چیزوں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کو اکثر گردوں کے مسائل سے دوچار ہونا پڑ جاتا ہے۔

گردوں کی بیماری کے اہم اسباب

ماہرین کے مطابق گردوں کے مسائل کی کئی ایک وجوہات ہیں، جن میں ذیابیطس، پیشاب میں انفیکشن، پتھری، بلند فشار خون،

پین کلرز ادویات کا حد سے زیادہ استعمال، موٹاپا، مناسب مقدار میں پانی نہ پینا، ورزش نہ کرنا، سگریٹ نوشی اور موروثی عوامل وغیرہ شامل ہیں۔

گردوں کی بیماری سے بچنے کے لئے اقدامات

  1. جسم میں پانی کی کمی گردوں کے مسائل کی اہم ترین وجہ ہوتی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ مناسب مقدار میں پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔
  2. یہاں یہ بات یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ بہت زیادہ پانی پینا اور ضرورت سے کم پانی استعمال کرنا گردوں کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
  3. پین کلرز ادویات گردوں کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں، اس لئے ان کے زیادہ استعمال سے گریز کیا جائے۔
  4. پروٹین فراہم کرنے والی اشیاءبھی گردوں کو متاثر کرتی ہیں، اس لئے ایسی اشیاءکا استعمال بھی کم سے کم کیا جائے۔
  5. گردوں میں پتھری، پیشاب کی نالی میں سوزش یا کسی بھی انفیکشن کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، ان مسائل کا جتنی جلد ممکن ہو علاج کروایا جائے۔
  6. جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھنا انتہائی ضروری ہے، اس کے لئے مناسب طرز زندگی اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کو بھی تبدیل کرتے رہنا چاہئے۔
  7. تمباکو نوشی ہر حوالے سے صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، یہ گردوں سمیت جسم کے تمام حصوں کو متاثر کرتی ہے۔
  8. بلڈ پریشر باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہئے، گردوں کی بیماری کے اثرات سب سے پہلے بلڈ پریشر میں ہی سامنے آتے ہیں۔

گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے مفید مشورے

یہاں ہم گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کو انتہائی مفید باتوں سے آگاہ کریں گے، جن پر عمل کر کے گردوں کے مسائل کو بڑی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

نمک کا استعمال انتہائی کم کردیں

گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد کے ضروری ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں نمک کا استعمال انتہائی کم کر دیں۔

سوڈیم کا کردار اگرچہ پانی کو مناسب طور پر جسم کا حصہ بنانا ہوتا ہے لیکن اگر گردے صحیح طور پر کام نہیں کر رہے تو سوڈیم یہ کام نہیں کر پاتا۔

سوڈیم کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ٹخنوں کی سوجن، سانس لینے میں دشواری، بلند فشار خون جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

فاسفورس کا استعمال کم سے کم کریں

فاسفورس کی زیادہ مقدار گوشت، گریوں، پھلیوں کے دانوں جیسے لوبیا وغیرہ میں پائی جاتی ہے۔

گردے اگر خراب ہو جائیں تو وہ فاسفورس خارج نہیں کر پاتے، اس لئے اس کا استعمال انتہائی کم کر دینا چاہئے۔

غیر خارج شدہ فاسفورس دل کی بیماری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

زیادہ پوٹاشیئم والی اشیاءترک کردیں

کیلے، خربوزے، سنگترے، ٹماٹر اور آلو وغیرہ میں پوٹاشیئم کافی زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

بیماری میں مبتلا گردوں کی پوٹاشیئم کو فلٹر کرنے کی صلاحیت انتہائی کم ہو جاتی ہے، جس وجہ سے خون میں اس کی مقدار بڑھنے لگتی ہے۔

اس لئے گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد پوٹاشیئم سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.