Ultimate magazine theme for WordPress.

کوہ قاف کی 15 دلچسپ معلومات: جنوں اور پریوں کا نگر آج کیسا ہے؟

679

آپ نے بچپن میں جنوں اور پریوں کے نگر کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا۔ اس آرٹیکل میں آپ اسی نگر کوہ قاف کی 15 دلچسپ معلومات کے بارے میں جانیں گے

آپ نے بچپن میں نانیوں اور دادیوں سے جنوں اور پریوں کی کہانیا تو ضرور سنی ہوں گی۔

کوہ قاف کی پراسرار کہانیاں:

ان کہانیوں میں اکثر کوئی جن کسی شہزادی کو اٹھا کر لے جاتا ہے اور شہزادی کو کوہ قاف کے علاقے میں قید کردیتا ہے۔

پھر کوئی شہزادہ یا بہادر نوجوان شہزادی کو واپس لانے کی مہم پر روانہ ہوتا ہے اور اس مہم کے دوران وہ کوہ قاف جا پہنچتا ہے۔

کوہ قاف میں اُسے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر جناتی طاقتوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

بالا آخر وہ بہادر نوجوان اس ظالم جِن کو مارنے کے بعد شہزادی کو آزاد کرا کے واپس لے آتا ہے۔

آپ کے ذہین میں کبھی نہ کبھی تو یہ بات لازمی آتی ہوگی کہ کوہ قاف نام کا کوئی علاقہ دنیا میں حقیقت میں موجود بھی ہے کہ نہیں؟

تو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کوہ قاف نامی علاقہ سچ مچ دنیا میں موجود ہے۔

کوہ قاف کی 15 دلچسپ معلومات:

کوہ قاف کے بارے میں معلومات دلچسپی سے بھرپور ہیں۔

  1. کوہ قاف کی کہانیاں ایرانی ادب سے اردو ادب میں ترجمہ ہوئیں۔
  2. ایرانی کوہ قاف کو مافوق الفطرت اور پراسرار لوگوں کی زمیں سمجھتے تھے۔
  3. بحیرہ اسود اور بحیرہ قظقین کے درمیان واقع پہاڑی سلسلہ جو کہ ایشیاء اور یورپ کو ایک دوسرے سے جدا کرتا ہے، یہ کوہ قاف کہلاتا ہے۔
  4. کچھ عرصہ پہلے تک اس علاقے کا شمار روس میں ہوتا تھا تاہم روس کے ٹوٹنے کے بعد اب اس کا شمار چیچنیا میں ہوتا ہے۔
  5. اس پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی 18506اونچی ہے۔
  6. یہ پہاڑی سلسلہ کم و بیش 1100کلو میٹر لمبا اور 160کلو میٹر چوڑا ہے۔
  7. چیچنیا کوہ قاف کے شمالی دامن میں واقع ایک چھوٹی سے جمہوریہ ہے۔
  8. اس کی آبادی دس لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
  9. یہ علاقہ صدیوں سے مختلف اقوام کے درمیان کشمکش کا مرکز بھی رہا ہے۔
  10. اس پہاڑی سلسلے میں مردہ آتش فشاں بھی موجود ہیں۔
  11. یہاں کے حالات موسمی طور پر معتدل ہیں۔
  12. یہاں دریائے کوبان کی دلکش وادی بھی موجود ہے۔
  13. کوہ قاف میں اکثریت راسخ العقیدہ مسلمانوں کی ہے۔
  14. کوہ قاف کے لوگ انتہائی ملنسار اور خوبصورت لوگ ہیں۔
  15. کوہ قاف جانے کیلئے آپ کو پاکستان سے پہلے روس اور پھر روس سے چیچنیا جانا پڑے گا۔

کوہ قاف کے حوالے سے جنوں اور پریوں کے درجنوں قصے مشہور ہیں۔ یہ قصے لوگوں میں سینہ بہ سینہ منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ کہانیوں کی صورت میں باقاعدہ لکھے بھی گئے ہیں۔

کوہ قاف حقیقت میں جنوں اور پریوں کا مسکن ہے کہ نہیں، اس راز سے ابھی تک پردہ اٹھ نہیں سکا؟

آنے والے دور میں کیا ہو جائے، کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.