Ultimate magazine theme for WordPress.

گدھوں کی حیرت انگیز صلاحیت، اُنہیں چاند پر لے جائے گی

416

گدھوں کی حیرت انگیز صلاحیت! اب ان گدھوں کو چاند پر بھی لے کر جاسکتی ہے۔

گدھوں کی یہ کون سی صلاحیت ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

زمانہ قدیم سے ہی گدھے انسانوں کے لئے فائدہ مند رہے ہیں، اور ان سے مختلف طرح کے کام لیے جاتے رہے ہیں۔

  • سواری اور بار برداری کے لئے گدھوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
  • گدھے زندہ اور مردہ دونوں صورتوں میں انسانوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
  • اس وقت گدھے پالنا دنیا بھر میں ایک باقاعدہ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

گدھوں کی حیرت انگیز صلاحیت

اب گدھوں سے ایک حیرت انگیز کام لیا جائے گا، اور وہ کام ہے کنویں کھودنے کا کام۔ جی ہاں!

  • اب گدھے انسانوں کے لئے صحراﺅں اور جنگلوں میں پانی تلاش کریں گے۔
  • اس بات کی تصدیق امریکی ریاست ایری زونا میں ایک تحقیق کے دوران ہوئی۔
  • تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ گدھے کنواں کھودنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گدھوں پر امریکہ میں کامیاب تجربہ

اس سلسلے میں گدھوں کی ایک بڑی تعداد کو جنگل اور صحرا کا قدرتی ماحول فراہم کرتے ہوئے آزاد چھوڑ دیا گیا۔

اس دوران پانی کی کمی ہونے پر گدھوں کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی گئی۔

گدھوں نے پہلے گھوم پھر کر پانی تلاش کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران پانی میسر نہ آنے پر گدھوں نے زمین کا جائزہ لینا شروع کر دیا اور مختلف مقامات پر زمین کو کھودنا شروع کردیا۔

گدھوں کا اپنے اگلے دونوں پاﺅں کے ساتھ زمین کھودنے کا منظر حیران کن تھا۔

اپنی اس کوشش کے دوران گدھے کئی ایک مقامات سے پانی تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

سائنسدان تحقیق کے دوران اس نتیجہ پر پہنچے کہ گدھوں کی کنواں کھودنے کی جبلت کی استعمال کر کے صحراﺅں میں پانی کی کمی سے بڑی حد تک نمٹا جاسکتا ہے۔

انسان اور گدھے: چاند پر بھی ساتھ ساتھ

صرف یہی نہیں، ایک دن جب انسان باقاعدگی کے ساتھ چاند پر آنے جانے لگے گا تو ممکن ہے اپنی اس صلاحیت کی بدولت یہ گدھے چاند پر بھی پانی تلاش کرلیں۔

صحراﺅں میں زیر زمین پانی تلاش کرنے اور کنواں کھود کر پانی نکالنے کی صلاحیت سے مالا مال یہ گدھے اب مزید منافع بخش ہو جائیں گے۔

ور یوں اب یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ گدھا اب گدھا نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.