Ultimate magazine theme for WordPress.

لیموں کے فوائد: لیموں کی تاثیر اور علاج کیلئے استعمال

260

لیموں کے فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ بجاطور پر لیموں کو اللہ تعالیٰ کی ایک انمول نعمت قرار دیا جاسکتا ہے۔

ہم آپ کو لیموں استعمال کرنے کے کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو بھرپور فوائد حاصل ہوں گے۔

سب سے پہلے لیموں کے کچھ بنیادی فوائد کے بارے میں جاں لیں۔

لیموں کے فوائد

لیموں کے فوائد

  • لیموں کے ذریعے آپ اپنے چہرے کے نکھار کو دیر تک برقرار رکھ سکیں گے۔
  • یہ پھل انتہائی بہترین اور مفید قدرتی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔
  • اس میں ایسے کئی وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ چہرے کی جلد کے لئے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔
  • لیموں کا استعمال چہرے کی جلد میں نکھار پیدا کرتا ہے اور مختلف نشانات کو مٹا دیتا ہے۔
  • اس کے مستقل استعمال سے چہرے کے کیل مہاسے اور دانے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
  • لیموں استعمال کرنے کے نتیجہ میں چہرے کی جلد تروتازہ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

کالے دھبوں سے نجات کا ٹوٹکا:

اکثر خواتین کے چہرے پر کالے یا گہرے رنگ کے دھبے بن جاتے ہیں، جن سے وہ پریشان رہتی ہیں۔

ایسی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ان دھبوں کے خلاف لیموں بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔

لیموں ایسے قدرتی اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جو کہ چہرے کے دھبوں کا بہت جلد خاتمہ کر دیتے ہیں۔

لیموں کے استعمال سے آنکھوں کے گرد بننے والے حلقے بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

لیموں کا ماسک تیار کرنے کا طریقہ:

Lemon Facial Mask

لیموں کا پہلے چھلکا اتاریں اور پھر اسے نچوڑ کر ایک چمچ رس نکال لیں۔

ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں لیموں کے رس کے چار قطرے ملا لیں۔

اب اس میں دہی کے دو چمچ بھی شامل کر لیں۔

ان تمام اجزاءکو پہلے اچھی طرح مکس کر لیں، اس کے بعد چہرے کو صاف کر کے اس پر لگا لیں۔

یہ ماسک آدھ گھنٹہ چہرے پر لگا رہنے دیں، اس کے بعد روئی کے ٹکڑے کے ساتھ صاف کر لیں۔

ہفتے میں تین بار یہ ماسک استعمال کرنے سے بہت جلد آپ کو مطلوبہ نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔

لیموں کے فوائد، جلد نکھاریں:

لیموں چہرے کی جلد کو نکھارنے کی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے،رنگ بھی سفید بنا دیتا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے آپ گھر میں ہی ایک بہترین نسخہ تیار کر سکتے ہیں۔

نسخہ کے اجزاء اور تیاری کا طریقہ:

تلوں کا تیل 30 ملی لیٹر لے لیں، اس میں لیموں کے عرق کے 20 قطرے شامل کر لیں۔

اس مرکب کو تیار کرنے کے بعد گہرے رنگ کی کسی ایسی بوتل میں محفوظ کر لیں جس میں روشنی نہ پہنچ سکے۔

اس تیار شدہ مرکب کو ہر روز جلد پر لگانے کے نتیجہ میں چہرے کی رنگ صاف ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کی جلد کی بہتر نگہداشت کے لئے سن سکرین کا روزانہ استعمال کیا جائے۔

کیل مہاسوں کا خاتمہ:

چہرے کے پمپلز اور کیل مہاسوں سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اکثر پریشان رہتے ہیں۔

کیل مہاسوں کی وجہ سے چہرے پر گہرے نشانات پڑنا شروع ہو جاتے ہیں، جو بدنما نظر آتے ہیں۔

ان کے خاتمہ کے لئے لیموں کا عرق استعمال کیا جائے کیونکہ وہ اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹیریل اجزاءکا حامل ہوتا ہے۔

چہرے کے زیادہ چکنائی والے حصوں پیشانی، رخساروں اور ناک کے گرد عرق گلاب لگانا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.