مہلک وائرس کی تباہ کاریوں کے بعد کورونا ویکسین تو آگئی، لیکن اب کورونا ویکسین کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔
کوویڈ 19 کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں، جن سے نمٹنے کے لئے کورونا ویکسین بھی سامنے آچکی ہے۔
مختلف ممالک کو کورونا کے باعث لاک ڈاﺅن کرنا پڑا، اب اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ممالک میں معاشی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے۔
کورونا کی تباہ کاریوں کے اگے بند باندھنے کیلئے دنیا بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
- کرونا ویکسینیشن: اہم معلومات، جنہیں جاننا آپ کیلئے ضروری ہے
- کرونا وائرس ویکسینیشن رجسٹریشن: تفصیلی طریقہ کار
- اب مقامی پاکستانی کورونا ویکسین بھی دستیاب ہوگی
دنیا بھر میں اب تک کورونا سے بچاؤ کیلئے 10 اقسام کی ویکسین سامنے آچکی ہیں جو کہ مختلف ممالک میں لوگوں کو لگائی جارہی ہیں۔
کورونا ویکسین کے اثرات: جدید تحقیق
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے اور بعد میں مکمل نیند بہت ضروری ہے۔
امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے مطابق اگر نیند مکمل ہو تو اس سے جسمانی مدافعتی نظام بہت بہتر کام کرتا ہے۔
ڈاکٹر کینن رامار کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کورونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کے درمیان میں ہے۔
اس لئے ہر فرد کے لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت بہتر بنانے کے لئے نیند کے معیار کو اولین ترجیح بنائے۔
ماہرین کے مطابق مکمل نیند ہی جسم کے مدافعتی نظام اور ویکسین کے ردعمل کو بہتر بنا کر تقویت پہنچاتی ہے۔
کورونا ویکسین کے اثرات: نیند پوری نہ ہونے پر جنم لینے والے مسائل
ڈاکٹر کینن رامار کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے پہلے اور بعد میں بھرپور نیند ہی مدافعتی ردعمل کو بڑھا سکتی ہے۔
اس کے برعکس:
- اگر نیند ناقص ہو تو وہ وائرس کے خلاف آپ کے جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کر دیتی ہے۔
- کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے بہت سے لوگوں کی نیند اڑ جاتی ہے اور وہ ٹھیک طرح سے سو نہیں پاتے۔
- اس کے ساتھ ساتھ جسم میں ویکسین کے ردعمل کو بری طرح متاثر کر کے رکھ دیتی ہے۔

کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے نیند کو کیسے بہتر بنائیں؟
دن بھر کام کاج میں مشغول رہنے کے بعد شام کے وقت تھکاوٹ محسوس ہونا ایک فطری عمل ہے۔
تھکاوٹ سے نجات اور جسم کو آرام پہنچانے کے لئے ایک بھرپور نیند ہی سب سے اہم اور کامیاب عمل ہے۔
چند ایک نکات پر عمل کر کے آپ تناﺅ کی کیفیت سے نکل سکتے ہیں اور ایک پرسکون نیند کے مزے لے سکتے ہیں۔
- جب آپ سونے لگیں تو اس سے پہلے اپنے پیروں کی خود مالش کریں، اس سے پٹھوں کو آرام ملے گا۔
- یہ مالش آپ کے چلنے کے انداز کو بہتر بنانے کے علاوہ زمین پر مضبوط قدم رکھنے میں بھی معاون ثابت ہو گی۔
- گھر واپس آ کر کرسی پر ننگے پاﺅں بیٹھ کر اپنے دائیں ٹخنے کو بائیں گھٹنے پر رکھیں۔
- اپنے دائیں ہاتھ کو دائیں پیر کے اوپر جبکہ انگوٹھے کو ٹخنے کے اوپر رکھیں۔
- انگوٹھے سے ایڑھی کو نچلی طرف دبا کر سیدھی لکیر میں پاﺅں کی بڑی انگلی کی طرف مالش کریں، یہ عمل پانچ بار کریں۔
- اب آپ اپنے پاﺅں کی ہر انگلی کے لئے اس عمل کو پانچ بار دہرائیں، اس کے بعد پاﺅں تبدیل کر لیجئے۔
- مالش کرتے ہوئے اگر تکلیف محسوس ہو تو پہلے اپنے پاﺅں کو گرم پانی کی بوتل کے ذریعے گرم کر لیں۔
- اس عمل سے آپ سکون محسوس کریں گے اور آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ ختم ہو جائے گی۔
سانس لینے کی ورزش:
- پاﺅں کی مالش کے بعد آرام سے لیٹ جائیں، آنکھیں بند کر کے تین بار آہستہ آہستہ گہرے سانس لیں۔
- دن بھر کے تین ایسے مثبت واقعات کو یاد کریں جو آپ کے ساتھ پیش آئے ہوں۔
- آپ ان مثبت لمحات پر غور کریں، جن سے آپ میں خوشگوار جذبات اور احساسات پیدا ہوئے ہوں۔
- آپ کا یہ عمل مثبت خیالات کو تمام منفی سوچوں پر حاوی کر دے گا، اس کے بعد پرسکون نیند آپ کی منتظر ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: