غذاء کو جزو بدن بنانے کیلئے نظام ہاضمہ کا بہتر ہونا ضروری ہے اور اگر آپ ہاضمہ کی خرابی کا شکار ہوں تو ہاضمے کا علاج بھی ضروری ہے۔
غذاء ہماری زندگی کا ایک اہم ترین جزو ہے، لذید اور مزیدار کھانے ہر فرد کو پسند ہوتے ہیں۔
مگر ان لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے ضروری ہے کہ نظام ہاضمہ کے مسائل نہ ہوں۔
اگر کھانا کھانے سے پہلے یہ سوچنا پڑے کہ یہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے تو سارا مزا کرکرا ہو جاتا ہے۔
اگر کسی وقت کھانا زیادہ کھا لیا جائے تو کمزور ہاضمے کے لئے تکلیف کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
ہاضمے کا علاج: انتہائی مفید اور آزمودہ ٹوٹکے
یہاں ہم آپ کو ہاضمے کا علاج یعنی نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے والے چند مفید اور آزمودہ ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے۔
آپ ان کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کر کے بڑی آسانی کے ساتھ اپنے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
1: سبز چائے سے ہاضمے کا علاج
سبز چائے ایک ایسا مشروب ہے جو کہ اینٹی اکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، یہ جسم میں ورم کو کم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ مشروب میٹا بولزم کو بھی فوری طور پر حرکت میں لانے کا کام سرانجام دیتا ہے۔
کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے اگر سبز چائے پی لی جائے تو اس سے غذاءکو ہضم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
2: سیب کا سرکہ، کھانا کرے منٹوں میں ہضم
سیب کا سرکہ ایک چمچ لے کر چند اونس پانی میں ملا لیا جائے اور کھانا کھانے سے پہلے اس کو پی لیا جائے۔
کھانے کو بروقت ہضم کرنے کے لئے یہ ٹوٹکہ آپ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا۔
غذاءکو ہضم کرنے لئے معدے کو تیزابیت کی بھی ضرورت ہے، جو کہ اسے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر سکے۔
سیب کا سرکہ معدے کی تیزابیت کو زیادہ غذاءہضم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرتا ہے۔
3: پانی سے ہاضمے کا علاج
ایک مضبوط اور صحت مند نظام ہاضمہ اور امراض معدہ کیلئے جسم میں پانی کا مناسب مقدار میں ہونا انتہائی ضروری ہے۔
- پانی کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس سے ٹھوس غذاء کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- اس کے ساتھ ساتھ پانی غذاءکے تمام ضروری اجزاءکو اچھے طریقے سے جذب بھی کر لیتا ہے۔
- ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے آدھ گھنٹہ پہلے پانی پینا چاہئے، اس سے میٹا بولزم کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔
- میٹا بولزم کے صحیح طور پر کام کرنے سے کھانا بروقت اور اچھی طرح ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
- کھانے کے درمیان پانی نہیں پینا چاہئے کیونکہ اس سے معدے کی تیزابیت پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔