انگور حیرت انگیز فوائد کا خزانہ اور جنت کا پھل ہے۔ انگور کے طبی فوائد بھی بے شمار ہیں۔
بہترین ذائقے اور میٹھاس کی وجہ ہر شخص اسے کھانا پسند کرتا ہے۔
شائد ہی کوئی فرد ایسا ہو جسے انگور کا ذائقہ پسند نہ ہو، انگور سامنے آ جائیں تو یقینی طور پر ہاتھ روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔
اگست، ستمبر اور اکتوبر انگور کے بہترین مہینے ہوتے ہیں کیونکہ ان دنوں یہ پھل عروج پر ہوتا ہے۔
لوگ بھی خوب سیر ہو کر انگور کھاتے ہیں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوتے ہیں۔
انگور کی اقسام:
انگور حیرت انگیز فوائد کا خزانہ تو ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کی متعدد اقسام بھی دنیا میں پائی جاتی ہیں۔
جن میں لال، ہرے اور جامنی وغیرہ شامل ہیں، یہ جسامت میں بھی مختلف ہوتے ہیں۔
انگوروں کا رس ایک بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے جبکہ ان سے جیم، جیلی، کشمش اور منقہ بھی بنایا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انگوروں کا استعمال جسمانی صحت اور جلد دونوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔
انگور کے طبی فوائد:
انگور میں انتہائی طاقتور اینٹی اوکسی ڈنٹس پائے جاتے ہیں، ان میں فائٹو نیوٹرنٹس بھی کافی بڑی مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ فائٹو نیوٹرنٹس انسان کو مختلف اقسام کے کینسر سے بچا کر دل کو صحت مند بناتے ہیں۔
پولی فینولز جسم میں کینسر کا سبب بننے والے فری ریڈیکلز کو بننے سے روک کر خون کی نالیوں کو کھول دیتے ہیں۔
انگور کے چھلکے اور بیج دونوں میں ہی اینٹی اوکسی ڈنٹس پائے جاتے ہیں، اس لئے دونوں کا استعمال مفید ہے۔
انگور کے طبی فوائد: جلد کیلئے ٹانک
انگور میں پائے جانے والے ریسور ٹرول جلد کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں، یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو روک دیتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ریسور ٹرول اور بینروائل پراکسائیڈ دونوں مل کر ایکنی کے بیکٹیریا کا مکمل خاتمہ کر دیتے ہیں۔
پوٹاشیئم کا سب سے بہترین ذریعہ:
ایک تحقیق کے مطابق 100 گرام انگور میں 191 ملی گرام پوٹاشیئم پایا جاتا ہے، یہ جسم کے لئے انتہائی زیادہ فائدہ مند ہے۔
پوٹاشیئم سوڈیم کے مضر اثرات کا خاتمہ کرتا ہے، یہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہے۔
پوٹاشیئم سے بھرپور فائبر والی غذائیں نمک کی مقدار کو کم کر کے بڑھے ہوئے پیٹ کو بھی ٹھیک کر دیتی ہیں۔
آنکھوں کے لئے فائدہ مند:
انگوروں کا استعمال آنکھوں کو بھی صحت مند بنا دیتا ہے۔ اس لئے اسے لازمی طور پر غذاءکا حصہ بنایا جائے۔
آنکھ کے حصے ریٹینا میں سوزش پیدا کرنے والے پروٹین کو کم کرتے ہوئے انگور حفاظتی پروٹین میں اضافہ کرتے ہیں۔
ذہن کو تیز کرنے کے لئے مفید:
تحقیق کاروں کے مطابق انگوروں میں موجود ریسور اٹرول دوران خون کو دماغ کی طرف تیز کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
دوران خون تیز ہونے سے ذہنی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے، یعنی کہ انگور ذہنی کمزوری کو دور کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ریسور اٹرول دماغ کو متاثر کرنے والے پلاک اور فری ریڈیکلز کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کا علاج:
ماہرین کی تحقیق کے مطابق انگوروں کو اگر روزانہ کھایا جائے تو یہ گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہیں۔
انگور پولی فینولز سے بھرپور ہوتے ہیں جن سے جوڑوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
انگور کے طبی فوائد: سوزش کا علاج
انگوروں میں اینزائمز کی ایسی قسم موجود ہوتی ہے جن سے جسم کی سوزش کا خاتمہ ہو جاتا ہے،۔
یہ اینزائمز خون کی نالیوں کو سکون پہنچاتے ہیں جس سے دل اور جسم کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔
یقینی طور پر آپ اس بات سے متفق ہو گئے ہوں گے کہ انگور حیرت انگیز فوائد کا خزانہ ہیں۔
تو پھر آپ خوب انگور کھائیں اور خود کو صحت مند بنائیں۔