Ultimate magazine theme for WordPress.

ہڈیوں کی مضبوطی: ہڈیاں اور جوڑ طاقتور بنانے میں مددگار 6 غذائیں

290

ہڈیوں کی مضبوطی کی اہمیت کے بارے میں وہی جان سکتا ہے، جو ہڈیوں کی کمزوری کے مرض میں مبتلا ہو۔

انسانی جسم میں ہڈیوں اور جوڑوں کی مضبوطی اس لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے جسم کا ڈھانچہ اِنہی پر کھڑا ہوتا ہے۔

اس لئے ہڈیوں کو مضبوط بنانے والی غذائیں ہماری خوراک کا اہم حصہ ہونی چاہئیں۔

جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں، تاہم یہ شکایات نوجوانوں اور بچوں میں پائی جاتی ہیں۔

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے مضبوط ہڈیاں ناگزیر ہیں، اس کے لئے چند اہم باتوں سے آگاہی بہت ضروری ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے 6 اہم چیزیں:

یاد رکھیں کہ غیر صحت مندانہ طرز زندگی آپ کی ہڈی اور جوڑوں کو کمزور کرنے کی بنیادی وجہ ہے۔

کولڈ ڈرنک، چائے، کافی کا حد سے زیادہ استعمال اور سگریٹ نوشی بھی ہڈیوں کو کمزور کرنے کی اہم وجوہات ہیں۔

ہڈیوں کی مکمزوری کا علاج آپ غذاء اور لائیف اسٹائل میں تبدیلی سی کرسکتے ہیں۔

یہ دراصل انسانی جسم میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی بڑھانے والی غذائیں ہیں۔

1: ہرے پتوں والی سبزیاں

ہڈیوں کی مضبوطی

آپ کو چاہئے کہ اپنی غذاءمیں ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ ان سبزیوں میں وٹامن ڈی زیادہ ہوتا ہے۔

وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

2: لہسن اور پیاز کا استعمال

سلفر ہڈیوں کو مضبوط بنا کر ان کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے، یہ لہسن اور پیاز میں بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔

3: دودھ

خالص دودھ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے، اس لئے دودھ زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

بعض افراد کو دودھ پسند نہیں ہوتا یعنی انہیں دودھ سے الرجی ہوتی ہے، وہ دودھ سے بنی ہوئی اشیاءاستعمال کر سکتے ہیں۔

4: ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے سپلیمنٹ

ڈاکٹر کے مشورہ سے آپ کوئی فوڈ سپلیمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

فوڈ سپلیمنٹ استعمال کرنے سے پہلے اس بات کو ضرور یقینی بنائیں کہ وہ خالص ہو بصورت دیگر نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

غذاؤں کے علاوہ بھی کچھ چیزیں آپ کی ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہیں، جو درج ذیل ہیں

5: کھیل کود اور ورزش

ہڈیوں کی مضبوطی

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کھیل کود نہایت ضروری ہے، اس سے ورزش ہو جاتی ہے اور یہ ہڈیوں کے لئے بہت اہم ہے۔

اس لئے بچوں کو کبھی بھی کھیل کود سے نہ روکیں، بلکہ دن میں کوئی ایک وقت مقرر کر کے آپ بھی بچوں کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لیں۔

آپ کھیل کود میں جتنا زیادہ حصہ لیں گے اتنی ہی آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوتی جائیں گی۔

6: ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے دھوپ

دھوپ سے جسم کو وٹامن ڈی ملتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔

اس لئے روزانہ صبح جلدی اٹھ کر آپ کو پندرہ سے بیس منٹ تک دھوپ میں ضرور بیٹھنا چاہیے۔

اگر آپ مضبوط ہڈیاں چاہتے ہیں تو ہڈیاں مضبوط بنانے والی یہ غذائیں کھائیں اور ان ہدایات پر بھی ضرور عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.