Ultimate magazine theme for WordPress.

بلڈ شوگر کی علامات: زیابیطس سے بچاؤ کیلئے اقدامات

452

اس آرٹیکل میں آپ بلڈ شوگر کی علامات، علاج اور بچاﺅ کیلئے اقدامات کے بارے میں جانیں گے۔

ذیابیطس کا مرض جسے شوگر بھی کہا جاتا ہے، وباء کی طرح پھیلا ہوا ہے اور کئی جان لیوا امراض کا باعث بھی بن رہا ہے۔

ذیابیطس یعنی شوگر کے مرض میں مبتلا افراد میں بلڈ شوگر بڑھنے یا کم ہونے کی شکایات عام پائی جاتی ہیں۔

یہ ایک پریشان کن صورت حال ہوتی ہے کہ بلڈ شوگر کا لیول اچانک بڑھنے یا انتہائی کمی ہونے کا اندازہ کیسے لگایا جائے؟

بلڈ شوگر کی اقسام، ہائی یا کم ہونا؟

ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لئے بھی کئی دہائیوں سے اپنی بیماری کی علامات کے بارے میں بتانا بہت مشکل رہا ہے۔

تاہم یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی علامات بتائیں گے، جس سے بلڈ شوگر کے بڑھنے یا کم ہونے کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایسا شخص جس میں حال میں ہی ذیابیطس کی تشخیص ہوئی ہو اس میں بلڈ شوگر اچانک کم ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

انسولین کم ہونے پر بلڈ شوگر کی علامات:

بلڈ شوگر کم ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ کے جسم میں انسولین کا توازن بگڑ چکا ہے، اس کی چند اہم علامات درج ذیل ہیں۔

  1. جسم میں کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس کرنا۔
  2. دل کے دھڑکنے کی رفتار میں اچانک اضافہ ہو جانا۔
  3. چڑچڑاہٹ اور الجھن محسوس کرتے ہوئے خراب رویے کا مظاہرہ کرنا۔
  4. ہوش و حواس کھو دینا یا مریض کا بے ہوش ہو جانا۔
  5. جسم زرد پڑنے لگ جانا اور شدید ٹھنڈ محسوس کرنا۔

بچاؤ کیلئے فوری اقدامات:

بلڈ شوگر کی علامات

  • مریض اگر تو ہوش و حواس میں اور مکمل طور پر الرٹ ہے تو اسے میٹھا مشروب پلائیں یا گلوکوز کی ٹیبلٹ دیں۔
  • مریض اگر تو چکرا رہا ہے اور اپنی حالت غیر محسوس کر رہا ہے تو اسے فوری طور پر کرسی یا زمین پر بٹھا دیں۔
  • کچھ کھانے پا پینے کے بعد اگر مریض کی حالت بہتر ہونے لگے تو اسے ایسی غذائیں دیں جو کاربوہائیڈریٹ خارج کرتی ہیں۔
  • ان غذاﺅں میں پھل کے ٹکڑے، سینڈوچ، بسکٹ اور دودھ وغیرہ شامل ہیں۔
  • اگر مشین موجود ہو تو مریض کا گلوکوز لیول چیک کر کے ضرورت کے مطابق انسولین دیں۔
  • مریض کی حالت ٹھیک ہونے تک اس کے ساتھ رہیں، اگر بہتری محسوس نہ ہو تو فوری ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔

انسولین بڑھنے پر بلڈ شوگر کی علامات:

بعض مریضوں میں بلڈ شوگر ہائی ہونے کے مسائل زیادہ پائے جاتے ہیں، ایسا کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، اس کی علامات یہ ہیں۔

  1. ہائی بلڈ شوگر کے مریض کا وزن بڑی تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔
  2. ایسے مریض کو جلد پر بہت زیادہ خارش محسوس ہوتی ہے۔
  3. مریض کو بار بار اور بہت زیادہ پیاس محسوس ہوتی ہے۔
  4. ہائی بلڈ شوگر کے مریض کو پیشاب بھی بہت زیادہ آتا ہے خاص طور پر رات کو بار بار اٹھنا پڑتا ہے۔
  5. ایسے مریض کو اگر کوئی زخم لگ جائے تو وہ معمول کی بجائے بہت زیادہ دیر سے بھرتا ہے۔
  6. مریض پر ہر وقت غنودگی طاری رہتی ہے جو کہ بے ہوشی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

بچاؤ کیلئے فوری اقدامات:

  • ہائی بلڈ شوگر کے مریض کی مانیٹرنگ بہت ضروری ہوتی ہے، نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھیں۔
  • مریض کو اگر سانس لینے میں دشواری ہو تو اسے پہلو کے بل لٹا دیں، اس سے وہ بہتری محسوس کرے گا۔
  • اگر مریض پہلو کے بل نہ لیٹ پائے تو اس کی سانس، حواس اور دھڑکن کو چیک کرتے رہیں۔
  • مریض اگر اچانک گر جائے اور بلڈ پریشر ہائی ہونے کا شبہ ہو تو فوری طور پر ایمرجنسی امداد کی کال کریں۔
  • ایمرجنسی طبی امداد کے پہنچنے تک مریض کے ساتھ رہیں اور بار بار سانس چیک کرتے رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.