Ultimate magazine theme for WordPress.

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 62 ہوگئی

452

گھوٹکی (رائٹ پاکستان نیوز) گھوٹکی ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تعداد 62 ہوگئی۔

گزشتہ روز گھوٹکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثہ کے نتیجے میں 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حادثے میں 100 سے زیادہ زخمی بھی ہوئے تھے، جن میں سے 50 زخمی مسافر سندھ اور پنجاب کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے اس ٹرین حادثے کے نتیجے میں اب تک 62 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 35 مسافروں کی میتیں اُن کے ابائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔

یہ میتیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پنجاب کے مختلف شہروں کو روانہ کی گئیں۔

جاں بحق ہونے والے کئی مسافروں کو تعلق ملتان، راول پنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لودھراں اور جھنگ سے تھا۔

ٹرین حادثہ کیسے ہوا؟

واضح رہے کہ پیر کی علی الصبح کراچی سے راولپنڈی سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس اور سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس گھوٹکی کے قریب آپس میں ٹکراگئی تھیں۔

اس خوفناک ٹکراو کے نتیجے میں 36 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹرین کے اس حادثے میں سو سے زیادہ مسافر زخمی بھی ہوئے۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ کے نتیجہ میں سر سید ایکسپریس کی تین جبکہ ملت ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر کر کھائی میں جا گریں۔

وزیراعظم عمران خان گھوٹکی ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامع انکوائری کا حکم دیا تھا۔

وزیر اعظم  نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.