Ultimate magazine theme for WordPress.

خشک دودھ کے حیران کن فوائد: ملک پاؤڈر کے 6 کمالات اور استعمال کے طریقے

محمد ابرار بیگ

917

خشک دودھ کے حیران کن فوائد آپ کیلئے یقینا ناقابل یقین ہوسکتے ہیں، کیونکہ یہ آپ کی صحت اور گھریلو بجٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

آپ ملک پاﺅڈر کا استعمال کرتے ہوئے اس سے ناقابل یقین کمالات سے ڈھیر سارے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

عام طور پر ہمارا خیال یہی ہے کہ ملک پاﺅڈر یعنی خشک دودھ کو چائے بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یا پھر یہ خشک دودھ مختلف اقسام کی مخصوص غذائیں تیار کرنے میں ہی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔

خشک دودھ کے حیران کن فوائد

ملک پاﺅڈر سے آپ بہت سارے ایسے کام بھی لے سکتے ہیں جو کہ یقینی طور پر آپ نے کبھی سوچے بھی نہیں ہوں گے۔

مثلا آپ اپنے دانتوں کی صفائی سے لے کر چہرے کو پرکشش بنانے تک بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

خشک دودھ کے حیران کن فوائد درج ذیل یہ ہیں۔

1: جلد کی خشکی سے نجات

آپ اگر محسوس کرتے ہیں کہ آپ کی جلد کچھ زیادہ ہی خشک ہے تو اس کیلئے خشک دودھ استعمال کریں۔

  • تھوڑی سی مقدار میں خشک دودھ (ملک پاﺅڈر) لیں۔
  • اسے ٹھنڈا کر کے چہرے پر مل لیں۔
  • آدھا گھنٹہ چہرے پر لگے رہنے دیں۔
  • بعد ازاں چہرے کو دھو لیں۔

اس طرح آپ کو خشک دودھ کے حیران کن فوائد میں سے پہلا کمال دیکھنے کو ملے گا

2: خشک دودھ کا فیس ماسک

خشک دودھ کو بطور فیس ماسک استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے۔

  • ایک پیالی میں حسب ضرورت ملک پاﺅڈر لیں۔
  • اس میں پانی ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔
  • اس پیسٹ کو چہرے پر لگالیں۔
  • فیس ماسک خشک ہونے کا انتظار کریں۔
  • 20 منٹ بعد چہرے کو پانی سے دھوکر کپڑے سے صاف کرلیں۔

اب آپ اپنی تروتازہ جلد دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

3: شیونگ پیسٹ اور خشک دودھ کے حیران کن فوائد

اگر آپ شیو کرنے لگے ہیں اور آپ کے پاس شیونگ کریم یا جیل موجود نہیں ہے تو آپ کو پیریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

آپ اس کام کیلئے بھی ملک پاﺅڈر استعمال کرسکتے ہیں۔ ہے ناں عجیب اور حیران کن؟

  • فیس مسک کی طرح ملک پاؤڈر کا پیسٹ بنالیں
  • اسے چہرے پر لگاکر برش سے اچھی جھاگ بنالیں
  • خشک ہونے سے پہلے شیو کرلیں۔

4: برتنوں کی پالش

ملک پاؤڈر سے آپ برتنوں کی پالش بھی کرسکتے ہیں۔ اس کا طریقہ درج زیل ہے۔

  1. کسی بڑے برتن میں حسب ضرورت خشک دودھ لیں۔
  2. اب اُس میں پانی ڈال لیں۔
  3. اب اس پانی میں چند لیموں نچوڑ لیں یا پھر سرکہ ملالیں۔
  4. اس محلول میں سلور کے برتن آدھا گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں۔
  5. بعد ازاں صابن والے پانی سے دھو کر کپڑے سے اچھی طرح خشک کرلیں۔

آپ کے نئے نکور اور چمکدار برتن دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جائے گا

5: درد اور خارش سے فوری نجات

اگر کوئی کیڑے کاٹ لے تو اُس سے پیدا ہونے والے درد اور خارش کیلئے بھی خشک دودھ حیران کن نتائج دیتا ہے۔

  • ملک پاﺅڈر اور پانی کی یکساں مقدار لے کر پیسٹ بنالیں
  • اس پیسٹ میں ایک چٹکی نمک ملالیں۔
  • مرہم تیار ہے، اس مرہم کو متاثرہ جگہ پر لگالیں۔
  • اس سے کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والی تکلیف اور خارش سے بہت جلد نجات مل جائے گی۔

6: دانتوں کو چمکدار بنائیں

خشک دودھ کے حیران کن فوائد

دانتوں کو چمکدار اور مضبوط بنانے کیلئے آپ ملک پاﺅڈر استعمال کرسکتے ہیں۔

  1. ہتھیلی میں تھوڑا سا خشک دودھ لیں
  2. چند قطرے پانی ملاکر اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں
  3. انگلی یا ٹوتھ برش کی مدد سے اس پیسٹ کو دانتوں پر اچھی طرح مل لیں
  4. اس کے بعد اچھی طرح کلی اور غرارے کرلیں۔

چمکدار دانتوں کیلئے یہ گھریلو ٹوٹکا انتہائی مفید ہے، تاہم اس کا استعمال ہفتہ میں صرف ایک بار ہی کیا جانا چاہیے۔

خشک دودھ کے حیران کن فوائد اور 6 کمالات

ملک پاﺅڈر کا حیران کن استعمال کر کے یقینی طور پر آپ اپنے بہت سارے مسائل جل کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.