Ultimate magazine theme for WordPress.

پیٹ کیسے کم کریں؟ پیٹ کی چربی پگھلانے کیلئے آزمودہ دیسی نسخے

328

بڑھا ہوا پیٹ ہر شخص کیلئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے اور وہ ہر وقت اس سوچ میں گم نظر آتا ہے کہ پیٹ کیسے کم کریں؟

اکثر افراد کے لئے بڑھا ہوا پیٹ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے اور وہ مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔

اگر پیٹ حد سے زیادہ بڑھا ہوا ہو تو کوئی بھی شخص اس صورت حال میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر سکتا۔

متاثرہ افراد ہر وقت اس سوچ میں ہی گم رہتے ہیں کہ پیٹ کو کیسے کم کریں؟

اس مقصد کیلئے موٹاپے کا شکار افراد مختلف طرح کی تگ و دو بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے ہر شخص کیلئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ جِم سنٹر جائے، اور وہاں سخت قسم کی ورزشیں کیلئے وقت نکال سکے۔

پیٹ گھٹانے کے 2 آزمودہ نسخے:

یہاں ہم آپ کو پیٹ کم کرنے کے لئے آزمودہ اور آسان نسخہ جات بتانے جارہے ہیں۔ یہ دراصل موٹاپا ختم کرنے کا علاج ہیں۔

ان طریقوں پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کرکے آپ بہت جلد بڑھے ہوئے پیٹ سے مکمل نجات حاصل کرسکیں گے۔

پیٹ کیسے کم کریں؟ پہلا نسخہ

پیٹ کیسے کم کریں

اس نسخے کے اجزاء میں سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ، سونف اور چھوٹی الائچی شامل ہیں۔

  • یہ تمام اجزاء ہم وزن لے کر پیس لیں، اور سفوف بنالیں۔
  • اس سفوف کو صبح و شام کھانے کے بعد نصف چمچ قہوہ کے ساتھ استعمال کریں۔
  • اس کے مسلسل استعمال سے آپ کا کھانا صحیح طرح سے ہضم ہونا شروع ہو جائے۔
  • آپ کو بار بار بھوک نہیں لگے گی اور اضافی چربی ختم ہونا شروع جائے گی۔
  • اس کے نتیجے میں جلد ہی آپ کا بڑھا ہوا پیٹ نارمل ہونا شروع ہو جائے گا۔

پیٹ کیسے کم کریں؟ دوسرا مجرب نسخہ

پیٹ کیسے کم کریں

پیٹ کی چربی پگھلانےیعنی پیٹ کی چربی ختم کرکے فٹنس بحال کرنے کیلئے دوسرے نسخے کے اجزا درج ذیل ہیں۔

  1. ایک لیموں کا رس
  2. ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا
  3. ایلوویرا جیل دو چمچ
  4. سبز دھنیے کی پتیاں دو چمچ
  5. ایک چھلا ہوا کھیرا

اگلا مرحلہ

  • ان پانچوں اجزاء کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح "بلینڈ” کرلیں۔
  • اس محلول میں ایک چٹکی کلونجی ملا کر صبح کے وقت پی لیں۔
  • محلول پینے کے ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرلیں۔

اگر آپ اس عام سے گھریلو ٹوٹکے کو مسلسل استعمال کرتے ہیں تو بہت جلد آپ کا بڑھا ہوا پیٹ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات کے لئے آپ اپنی غذاءکا بھی خاص خیال رکھیں۔

آپ جب بھی کھانا کھائیں تو اس کے ایک گھنٹہ بعد تک پانی بالکل نہ پئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.