Ultimate magazine theme for WordPress.

الرجی کی وجوہات اور علاج کے قدرتی طریقے اور آسان گھریلو ٹوٹکے

441

اگر آپ الرجی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں الرجی کی وجوہات اور علاج کے بارے میں تفصیل سے جاننے کا موقع ملے گا۔

کسی بھی فرد کو کسی بھی چیز سے الرجی ہو سکتی ہے، آج تک اس کی کسی خاص وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

الرجی کی وجوہات اور علاج

الرجی کی وجوہات اور علاج

ماہرین کے مطابق الرجی کے کئی ایک اسباب ہو سکتے ہیں۔

  • ان میں گردوغبار، ادویات، خوشبو، کم روشنی والے یا تاریک کمرے شامل ہوسکتے ہیں۔
  • قالین، مصنوعی غذائیں، پرفیوم، مشروبات بھی الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔
  • گرم ہوا اور یہاں تک کوئی بھی چیز کسی فرد کیلئے الرجی کا باعث بن سکتی ہے۔
  • الرجی کی بعض اقسام موسمی بھی ہوتی ہیں، ان میں پولن الرجی سرفہرست ہے۔
  • پولن الرجی متاثرہ شخص کے اعضاءکو بری طرح متاثر کرتی ہے۔

الرجی کہاں زیادہ ہوتی ہے؟

یہ بھی عام مشاہدے کی بات ہے کہ دیہات کی نسبت شہروں میں الرجی زیادہ ہوتی ہے اور اس کی سب سے اہم وجہ فضائی آلودگی ہے۔

اس کے علاوہ ایسے علاقے جہاں صاف پانی میسر نہیں ہے وہاں پر الرجی اور دائمی نزلہ کے مریض زیادہ پائے جاتے ہیں۔

ناک کے کینسر، گلے، پھیپھڑوں اور غدود کے کینسر کے مریضوں کی اکثریت الرجی اور دائمی نزلہ میں مبتلا ہوتی ہے۔ سردیوں میں اس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

الرجی کی وجوہات اور علاج

الرجی کی وجوہات اور علاج

الرجی سے بچنے کے لئے طبی ماہرین کا مریضوں کو سب سے پہلا مشورہ تو یہی ہوتا ہے کہ اس کے اسباب اور ماحول سے دور رہتے ہوئے احتیاط برتی جائے۔

ایسے مریضوں کو چاہئے کہ صاف ستھرے ماحول میں رہیں جبکہ شفاف اور تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ کھلی فضا بھی انتہائی ناگزیر ہے۔

تازہ ہوا کے لئے ضروری ہے کہ کمروں کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں جبکہ گرمیوں میں ایئر گنڈیشنڈ کی بروقت صفائی بھی بہت ضروری ہے۔

الرجی اور نزلہ کا علاج

ماہرین کے مطابق ایسے بہت سے طریقے ہیں، جن کو اپنا کر الرجی اور نزلے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس بات کی آگاہی بہت ضروری ہے کہ کون سی غذاءالرجی کا سبب بن رہی ہے، اس کے بعد ایسی غذاﺅں سے ہر ممکن اجتناب برتا جائے۔

متاثرہ افراد کو چاہئے کہ وہ زیادہ ٹھنڈی اور ترش چیزیں استعمال نہ کریں جبکہ بادی چیزوں سے بھی پرہیز کیا جائے۔

زیادہ ٹھنڈی ہوا سے بچنے کی کوشش کی جائے، اگر ایئر کنڈیشنڈ استعمال کیا جا رہا ہے تو اسے مناسب درجہ حرارت پر رکھا جائے۔

مرض کو اینٹی الرجی گولیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ عمل نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس لئے ضروری ہے کہ ادویات کو کچھ عرصہ مستقبل مزاجی کے ساتھ استعمال کیا جائے۔

گھریلو ٹوٹکوں سے الرجی کا علاج

پرانی الرجی، نزلہ اور دمہ میں ناک بند ہونے اور اس سے نیند میں خلل پڑنے جیسی علامات میں روغن زیتون کے چند قطرے دونوں نتھنوں میں ڈال کر سانس اوپر کو کھینچنا انتہائی مفید ہے۔

خشک اجوائن اور پودینہ ہم وزن لے لیں اور پھر کوٹ کر سفوف بنا لیں، دن میں تین بار آدھا چمچ سفوف پانی یا پھر چائے کے ساتھ کھا لیں، اس سے کچھ ہی عرصہ میں بہت زیادہ افاقہ ہو گا۔

الرجی کی وجوہات اور علاج سے آگاہی ہونے کے باوجود بعض افراد کو بے احتیاطی کی وجہ سے الرجی کے بعد جلدی سوزش کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

ایسے میں فوری طور پر سپیشلسٹ سے رابطہ کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.