Ultimate magazine theme for WordPress.

گرمی دانوں کا علاج: دہی کا استعمال اور جلد کیلئے دہی کے حیران کن فوائد

411

کیا آپ گرمی دانوں کا علاج ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں، بلکہ یہ آسان گھریلو نسخہ لازمی آزمائیں۔

موسم کی تبدیلی تمام افراد کے لئے کچھ ناں کچھ پریشانی اور مشکل ضرور پیا کرتی ہے، اور کچھ لوگ مختلف موسمی امراض کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

گرمی عروج پر ہو اور لوگ اس سے متاثر نہ ہوں، یہ ممکن نہیں۔ گرمیوں میں سر درد، بے چینی، ہاضمہ کی خرابی اور سوزش جیسے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔

اِنہی موسم مسائل میں "گرمی دانے” بھی شامل ہیں۔ گرمی سب سے زیادہ اپنے اثرات گرمی دانوں اور پمپلز کی صورت میں دکھاتی ہے۔

عموما ہر شخص پریشان نظر آتا ہے کہ وہ گرمی دانوں سے کیسے بچے؟

گرمی دانوں کا علاج اور وجوہات:

گرمی دانوں کی سب سے بڑی وجہ گردوغبار، پسینہ اور چکنائی کا بہت زیادہ اخراج ہونا ہوتا ہے۔

آپ اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھ کر گرمی دانوں سے بچ سکتے ہیں۔

جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بہت ضروری ہوجاتا ہے۔

اس کے ساتھ غذاءکا بھی بہت اہم کردار ہوتا ہے۔

دہی سے گرمی دانوں کا علاج:

اب آپ کی یہ پریشانی ختم ہو جائے گی کہ گرمی دانوں سے کیسے بچیں؟

  • موسم گرما میں آپ کو گرمی کے مسائل سے بچانے والی سب سے اہم غذاء دہی ہے۔
  • آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں دہی کا کردار سب سے اہم ہے۔
  • دہی کو کھائیں یا پھر جلد پر لگائیں، آپ کو دونوں طرح سے ہی فائدہ پہنچے گا۔
  • دہی میں وٹامن بی، وٹامن ڈی، کیلشیئم اور پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
  • یہ تمام اجزاء صحت کو برقرار رکھنے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
  • دہی میں موجود پروبائیوٹک آپ کی جلد کو گرمی دانوں سے بچانے کے علاوہ تروتازہ بھی رکھتا ہے۔
  • دہی اور اس سے بنائی جانے والی چیزوں کے استعمال سے خاص بیکٹیریا کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔
  • یہ بیکٹیریا بیماریوں سے بچانے کے علاوہ جلد کو بھی تروتازہ رکھتے ہیں۔
  • بیسن، شہد اور ہلدی کو دہی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے گرمی دانوں اور پمپلز سے بہت جلد نجات مل جاتی ہے۔

دہی کے دیگر فوائد

یہ بیکٹیریا معدے کو صحت مند رکھتے ہیں۔

  • دہی کے استعمال سے جسم توانائی سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا بھی رہتا ہے۔
  • اس سے جسم کو بھرپور نمی بھی ملتی ہے۔
  • اگر روزانہ دہی کا ایک پیالہ کھا لیا جائے تو اس سے ہاضمہ بہتر ہونے کے ساتھ جلد بھی صاف ہونے لگتی ہے۔
  • مختلف سبزیاں اور زیرہ دہی میں ملا کر اس کے ذائقہ اور غذائیت میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

امید ہے کہ آپ اپنے جسم کو توانائی پہنچانے اور گرمی دانوں سے بچانے کے لئے دہی کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.