Ultimate magazine theme for WordPress.

پرانے ٹائروں کا کارآمد استعمال: ری سائیکلنگ سے کیا کیا بنایا جاسکتا ہے؟

540

اس آرٹیکل میں آپ گاڑیوں کے پرانے ٹائروں کا کارآمد استعمال جان پائیں گے، جو آپ کو حیران کردے گا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ پرانے ٹائروں کی ری سائیکلنگ سے کتنی مفید چیزیں بنائی جاسکتی ہیں؟

گاڑیوں کے ایسے ٹائر جو اپنی عمر پوری کرچکے ہوتے ہیں اور برسوں تک مسلسل چلنے کی وجہ سے گھِس جاتے ہیں، وہ بیکار نہیں ہوتے۔

جی ہاں یہ گاڑیوں کے پرانے ٹائر بھی انتہائی کارآمد اور بیش قیمت ہوتے ہیں۔

یہ بات یقینی طور پر آپ کے لئے حیران کن ہوگی کہ گاڑیوں کے ٹائر قدرتی ربڑ اور لوہے کی تاروں سے بنے ہوتے ہیں۔

جب یہ ٹائر سڑک پر مسلسل چلنے کی وجہ سے گھِس جاتے ہیں، تو عموما یہ ٹائر گاڑی مالکان کے لئے بیکار ہوجاتے ہیں، لیکن اب یہ ٹائر بیکار نہیں رہیں گے۔

ایک خاص تکنیک استعمال کرتے ہوئے لوہے کی تاروں کو ٹائروں سے الگ کردیا جائے تو باقی بچ جانے والی ربڑ ایک انتہائی کارآمد چیز ہے۔

پرانے ٹائروں کا کارآمد استعمال

پرانے ٹائروں کا کارآمد استعمال

ٹائروں سے لوہے کی تاریں الگ کرنے کے بعد ربڑ کو ری سائیکلنگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے، اور اِس طرح ربڑ کا دانہ تیار کیا جاتا ہے۔

ری سائیکلنگ کے عمل سے گزرنے کے بعد بننے والے ربڑ کے اِس دانے سے درجنوں اقسام کی مختلف اشیاء تیار کی جارہی ہیں۔

  • اِن چیزوں میں مختلف اقسام کے چھوٹے چھوٹے مَیٹس سے لے کر بڑے سائز کی شیٹس بھی شامل ہیں۔
  • یہاں یہ بات بھی آپ کے لئے یقینی طور پر حیران کن ہوگی کہ ربڑ سے تیار ہونے والی شیٹ بہت مضبوط ہوتی ہیں۔
  • یہ اتنی مضبوط ہوتی ہیں کہ ایک ہزار ٹن کی قوت سے دبانے کے باوجود بھی یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں۔
  • اس کے علاوہ یہ شیٹس کمروں اور صحن میں انتہائی آسانی کے ساتھ بچھائی جاسکتی ہیں۔

ایک منافع بخش کاروبار

ٹائروں کی ری سائیکلنگ مختلف مغربی ممالک میں ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک یہ کام بھرپور طریقے جاری ہے اور ایک اچھا روزگار بن چکا ہے۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پرانے ٹائر انتہائی کم نرخوں پر مل جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ پرانے استعمال شدہ ٹائروں سے مختلف اشیاء تیار کرنے پر لاگت بھی انتہائی کم آتی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.