Ultimate magazine theme for WordPress.

کاروباری شخص کی 6 خصوصیات: بزنس ٹریننگ کورس، لیسن نمبر 2

مصطفے صفدر بیگ

357

فری بزنس ٹریننگ کورس کے لیسن نمبر 2 میں آپ کاروباری شخص کی 6 خصوصیات کے بارے میں جانیں گے۔

بزنس کورس کے اس لیسن میں آپ سیکھیں گے کہ کاروبار کیلئے ایک ایسا آئیڈیا کیسے تخلیق کریں، جو بہرحال کاروبار میں کامیابی کا ضامن ہو۔

اس لیسن میں آپ جانیں گے کہ کسی کامیاب کاروباری شخص میں کونسی 6 خصوصیات ہوتی ہیں؟

اِنہی خصوصیات سے معلوم ہوگا کہ کیا آپ واقعی ایک کاروبار کامیابی سے شروع کرسکتے ہیں یا نہیں؟

ایک کاروبار شروع کرنے کیلئے آپ کو سب سے پہلے ایک اچھے آئیڈیے کی ضرورت پڑتی ہے۔

مطلب یہ کہ کہیں آپ بھیڑ چال کا شکار ہوکر بس دوسروں کی دیکھا دیکھی کسی کاروبار میں کود تو پڑنا نہیں چاہتے؟

یا پھر آپ کے ذہن میں کوئی کاروباری خیال، سوچ یا آئیڈیا موجود ہے کہ اگر فلاں کام شروع کیا جائے تو وہ لازمی چل پڑے گا؟

محض آئیڈیا یا پھر ایک بہترین آئیڈیا؟

کاروباری شخص کی 6 خصوصیات

اگر آپ پہلے ہی کوئی آئیڈیا سوچ چکے ہیں تو پھر بھی اس لیسن کو "اسکپ” ہرگز نہ کریں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو صرف ایک کاروباری آئیڈیے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک اچھے کاروبار آئیڈیے کی ضرورت ہے۔

آپ کے پاس ایک اچھا کاروباری آئیڈیا کیوں ہونا چاہیے؟ اس کی اہمیت کا اندازہ آپ ایک تازہ سروے سے لگاسکتے ہیں۔

اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں شروع ہونے والے نئے کاروباروں میں سے پچاس فیصد کاروبار پہلے پانچ سال میں ہی بند یعنی ناکام ہوجاتے ہیں۔

کاروبار کی ناکامی کی بڑی وجہ

اس ناکامی کی کئی اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، لیکن سب سے اہم ترین وجہ یہ ہے کہ کاروبار کرنے والے کسی ناں کسی آئیڈیے پر تو کام کرتے ہیں، مگر وہ ایک اچھے آئیڈیے پر کام نہیں کرتے۔

تو یہاں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک اچھا آئیڈیا کیا ہوتا ہے؟ یاد رکھیں کہ ایک اچھے آئیڈیے سے ہرگز مراد یہ نہیں کہ وہ مکمل طور پر کوئی نیا، نہایت ہی منفرد یا اچھوتا آئیڈیا ہو۔

لیسن نمبر 2 کو دیکھنے اور سننے کیلئے لنک پر کلک کریں

یہاں غور سے سمجھنے اور یاد رکھنے کا ایک باریک نکتہ یہ ہے کہ کسی کاروباری آئیڈیے کو جو بات اچھا بناتی ہے، وہ یہ ہے کہ وہ آئیڈیا پہلے سے موجود یا دستیاب آئیڈیاز سے بہتر ہونا چاہیے۔

مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ اپنے علاقے میں کوئی چائے خانہ یا ریسٹورانٹ کھولنا چاہتے ہیں تو یہ کوئی نیا آئیڈیا نہیں ہوسکتا۔

لیکن اگر آپ اس آئیڈیے میں کوئی نیا زاویہ یا نیا نکتہ یا نیا پن سامنے لے آئیں تو یہ ایک شاندار بزنس آئیڈیا ہوسکتا ہے۔

یہ نیا اور اچھا آئیڈیا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اس ریسٹورانٹ میں کھانا اور سروسز دیگر ریسٹورانٹ سے بہتر فراہم کریں۔

آپ ایک اچھا بزنس آئیڈیا کیسے بنائیں گے؟

کاروباری شخص کی 6 خصوصیات

فرض کریں کہ آپ کے علاقے میں پہلے سے 5 ریسٹورانٹ یا چائے خانہ موجود ہیں اور آپ چھٹا ریسٹورانٹ یا چائے خانہ بنانا چاہتے ہیں۔

تو آپ کو سوچنا ہوگا کہ جب پہلے ہی پانچ ریسٹورانٹ یا چائے خانہ موجود ہیں تو لوگ آپ کے گاہک کیوں بنیں گے؟

اس مقصد کیلئے ضروری ہوگا کہ آپ اپنے ریسٹوارانٹ یا چائے خانہ میں کچھ ایسی ڈشز یا انداز پیش کریں، جو پہلے پانچ ریسٹورانٹس سے بالکل مختلف یا نئی ہوں۔

یہ ڈشز چاہے حقیقت میں نئی یا مختلف نہ ہوں، لیکن کم از کم دیکھنے اور محسوس کرنے میں تو نئی، منفرد، مختلف اور نرالی ہوں۔

اس کے علاوہ آپ کے آئیڈیے میں ڈیزائن بھی مختلف ہوسکتا ہے، لوکیشن شاندار ہوسکتی ہے یا پھر ایسی اشیائے خورونوش ہوسکتی ہیں، جو کہیں اور نہ مل رہی ہوں۔

کاروباری شخص کی 6 خصوصیات

کاروباری شخص کی 6 خصوصیات

یہاں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا آپ میں وہ کام شروع کرنے کیلئے لازمی چھ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

  1. یعنی آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو آئیڈیا آپ نے سوچا ہے، کیا آپ اس کام کیلئے موزوں بھی ہیں یا نہیں؟
  2. مثال کے طور پر کیا آپ میں ایسی مہارتیں موجود ہیں، جو دوسروں میں نہ ہوں؟
  3. کیا آپ ایسے زبردست کھانے بناسکتے ہیں، جسے کھاکر لوگ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں؟
  4. یا آپ خود ایسے زبردست ذائقہ شناس ہیں کہ آپ اپنے ریستورانٹ کیلئے بہترین کُک (باورچی) تلاش کرکے اسے ملازم رکھ سکیں؟
  5. آپ کو یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا اس آئیڈیے پر کام کرنے کیلئے آپ کے اندر لازمی جذبہ، ولولہ اور پیشن موجود ہے؟
  6. کیا یہ آئیڈیا آپ کے اندر وہ حرارت بھرسکتا ہے کہ آپ اس آئیڈیے کو کامیاب کرنے کیلئے دن میں ستائیس گھنٹے کام کرسکیں؟

جی ہاں چوبیس گھنٹوں میں سے ستائیس گھنٹے؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ آپ کو مسلسل کام کرتا دیکھ کر کہیں کہ آپ تو جنونی ہیں، جو ہر وقت کام میں جتا رہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.