Ultimate magazine theme for WordPress.

معدے میں تیزابیت اور جلن: سینے میں جلن کا آسان علاج

537

اس آرٹیکل میں آپ "معدے میں تیزابیت اور سینے میں جلن” کے اسباب اور اِن کے آسان علاج کے بارے میں جان پائیں گے۔

معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کو عام طور پر معدے کی جلن کا نام بھی دیا جاتا ہے۔

یہ کتنا تکلیف دہ مسئلہ ہوتا ہے، اِس کا اندازہ وہی شخص لگا سکتا ہے جو اس کا شکار ہو۔

اس سے پیٹ میں شدید درد بھی ہونا شروع ہوجاتی ہے، جبکہ جلن کا احساس تو اکثر حلق تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق معدے میں پیدا ہونی والی تیزابیت شدید کھانسی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

بھاری اور مرغن کھانے عام طور پر تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔ اکثر حاملہ خواتین بھی اس مرض سے دوچار ہوجاتی ہیں۔

معدے میں تیزابیت کے اسباب اور ان کا حل:

معدے میں تیزابیت اور جلن

مختلف سبزیاں، پھل اور مشروبات معدے میں تیزابیت پیدا کرتے ہیں۔

تیزابیت پیدا کرنے والی سبزیاں

معدے کی تیزابیت اور جلن کا سبب بننے والی اشیاء (غذاء) میں پیاز اور لہسن کا حد زیادہ استعمال شامل ہے۔

ایسے افراد جو تیزابیت کا شکار ہوجاتے ہیں اُنہیں کچا پیاز (سلاد وغیر بھی) ہرگز استعمال نہ کریں۔

تیزابیت پیدا کرنے والے پھل

معدے کے تیزابیت میں مبتلا افراد کو چاہئے کہ وہ ترش پھل ہرگز استعمال نہ کریں کیونکہ یہ تیزابیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

ٹماٹر بنیادی طور پر ایک پھل ہے، جو معدے کی تیزابیت کو بڑھاوا دینے کا سبب بنتا ہے۔

اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹماٹر قدرتی طور پر تیزابیت سے بھرپور ہوتے ہیں، اس لئے ٹماٹر کا استعمال بھی مناسب حد کے اندر ہی کیا جانا چاہیے۔

معدے میں تیزابیت اور جلن پیدا کرنے والے مشروبات

ایسے مشروبات جن میں الکوحل شامل ہو، معدے کی تیزابیت کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

خاص طور پر متاثرہ افراد کیلئے خالی پیٹ ان مشروبات کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔ سافٹ ڈرنکس سے بھی پرہیز کیا جائے۔

تیزابیت پیدا کرنے والی دیگر اشیاء

آئل یا گھی میں تلی ہوئی اشیاء، چربی والا گوشت اور بیکری کی تیار شدہ اشیاء (آئٹمز) معدے کی تیزابیت کو مزید بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔ اس لئے اِن اشیاء سے بھی پرہیز کیا جانا چاہیے۔

ایسے کھانے جن میں مصالحے زیادہ ہوتے ہیں، وہ بھی تیزابیت اور معدے کی جلن میں اضافہ کرتے ہیں، کیونکہ مصالحے والی اشیاء ہاضمے کے نظام کو خراب کر دیتی ہیں۔

بہت سے افراد کو "کافی” ذہنی سکون پہنچاتی ہے، لیکن کافی بھی پیٹ کی تیزابیت اور سینے میں جلن کو بڑھاتی ہے۔

معدے میں تیزابیت اور جلن کا آسان علاج

معدے میں تیزابیت اور سینے میں جلن کے علاج کیلئے پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

اگر آپ محسوس کریں کہ معدے کی تیزابیت اور جلن مسلسل رہنے لگی ہے تو اناج (دالیں وغیرہ) زیادہ استعمال کریں۔

اس کے علاوہ شہد، بادام، کیلے اور بغیر چربی والے گوشت کا استعمال بڑھا کر بھی آپ تیزابیت اور جلن سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.