Ultimate magazine theme for WordPress.

کپڑوں پر سیاہی کے داغ اور دھبے ختم کرنے کے 6 آسان طریقے

574

اس آرٹیکل میں آپ ایسے آسان طریقے اور گھریلو ٹوٹکے جاننے کو ملیں گے، جن سے آپ کپڑوں پر سیاہی کے داغ اور دھبے آسانی میں ختم کرسکتی ہیں۔

اسکولوں، دفتروں اور کسی حد گھروں میں بھی سیاہی ہمارے روزمرہ استعمال کی ایک عام چیز ہے۔

سیاہی (یا روشنائی) کو استعمال کرتے ہوئے کپڑوں پر اس کے داغ بھی لگ جاتے ہیں، جو اکثر پریشانی کا باعث بنتے ہیں، کیونکہ یہ داغ آسانی سے ختم نہیں ہوتے۔

کپڑوں کو لگنے والے سیاہی یا روشنائی کے داغوں کو کئی طریقوں سے ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن یہ پھر بھی ختم نہیں ہوتے۔

دھونے پر بھی سیاہی کے نشان (داغ دھبے) اکثر باقی رہ جاتے ہیں، لیکن اب آپ کو اس سلسلے میں ہرگز ہرگز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسے طریقے (گھریلو ٹوٹکے) جو آپ کی اس مشکل کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔

کپڑوں پر سیاہی کے داغ لگ جائے تو کیا کریں؟

کپڑوں پر سیاہی کے داغ

اگر کسی بھی وجہ سے آپ کے کپڑوں پر سیاہی کے داغ لگ گئے ہیں تو فوری طور پر آپ نے یہ کوشش کرنی ہے کہ اس داغ کو خشک نہ ہونے دیں۔

سب سے پہلے فوری طور پر اُس سیاہی کو دھونے کی کوشش کریں، بصورت دیگر وہ داغ پکا ہو جائے گا اور آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن جائے گا۔

کپڑوں پر سیاہی کے داغ ختم کرنے کا پہلا طریقہ

سیاہی کا داغ لگنے پر سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ سیاہی کے تعین کا ہے کہ سیاہی کون سی ہے؟
یاد رکھیں کہ پانی والی اور خشک سیاہی کے داغ آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں۔

اس سلسلے میں آپ یہ کریں کہ سیاہی کے داغ لگ جائیں تو اس کے سوکھنے سے پہلے ہی اس پر اچھی طرح نمک ملیں۔

اس کے بعد ایک گیلے کپڑے کے ساتھ اس داغ کو خوب رگڑیں اور اس کے بعد نمک سے اسے اچھی طرح صاف کرلیں۔

داغ دھبے ختم کرنے کا دوسرا طریقہ

سیاہی کا داغ لگنے پر اس داغ کے نیچے کوئی تولیہ نما کپڑا رکھ کر اس پر پانی ڈالیں، اس کے بعد کوئی صاف کپڑا لے کر اس داغ کو رگڑیں۔

اس عمل کے ذریعے داغ خشک ہونے سے قبل دوسرے کپڑے میں جذب ہوجائے گا۔

پکے داغ ختم کرنے کا تیسرا طریقہ

کپڑوں پر سیاہی کے داغ

سیاہی کا داغ اگر زیادہ بڑا ہے تو اس کے لئے آپ تھوڑا سا پانی گرم کرکے اس میں واشنگ پوڈر ملالیں۔

اب داغ لگے کپڑے کو اس گرم پانی میں اچھی طرح بھگو کر چند منٹ کے لئے رکھ چھوڑیں، اس کے بعد داغ والی جگہ کو اچھی طرح رگڑ کر صاف کرلیں۔

روشنائی کے پکے داغ ختم کرنے کا چوتھا طریقہ

پکی سیاہی کے داغوں کو دھونے کے لئے ہیئر سپرے سے بھی کام لیا جاسکتا ہے۔

ہیئر سپرے میں عام طور پر الکوحل مکس ہوتی ہے، جو سیاہی کے داغوں کو بڑی جلد ختم کردیتی ہے۔

اس کیلئے آپ داغ کی جگہ کے نیچے صاف کپڑا رکھ کر اوپر سے ہیئر سپرے چھڑکنے کے بعد کپڑے سے صاف کرلیں۔

کپڑوں پر سیاہی کے داغ مٹانے کا پانچواں طریقہ

نیل پالش ریموور سے بھی پکی سیاہی کے داغ صاف کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔

لیکن یاد رکھیں کہ "نیل پالش ریموور” میں ایسے کیمیائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو کپڑے کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

اس لیے بہتر ہوگا کہ پہلے کسی اِسے کسی کپڑے پر ویسے ہی آزما لیں۔ اگر یہ "ریموور” کپڑے کو متاثر نہ کرے تو پھر اس کے ذریعے داغ کو صاف کرلیں۔

پکے داغوں سے نجات کا چھٹا طریقہ

چھٹے طریقے میں پکی سیاہی کے داغوں کو دودھ سے بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔

اس مقصد کیلئے کسی برتن میں دودھ ڈال کر اس میں کپڑے کی داغ والی جگہ کو بھگودیں۔
داغ والے کپڑے کو یونہی چند گھنٹوں تک برتن میں بھیگا رہنے دیں۔

اس کے بعد کپڑے کو اچھی طرح صاحب یا سرف سے دھولیں۔ کپڑے پر داغوں کے نشان باقی نہیں رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.