Ultimate magazine theme for WordPress.

سر درد کا علاج غذاء سے کیسے کریں؟ وجوہات اور علامات؟

616

جسم میں کہیں بھی درد ہو تو اس کے خاتمے کیلئے ہم ادویات استعمال کرتے ہیں، لیکن سر درد کا علاج دوا کے ساتھ ساتھ غذاء سے بھی ممکن ہے۔

تفصیل جاننے سے پہلے ہمیں یہ بھی جاننے کی ضرورت ہے سر درد کیوں ہوتا ہے اور یہ کن دوسری بیماریوں کی علامت ہوسکتا ہے؟

سر میں ہونے والا درد اگرچہ ایک سی عام بیماری سمجھی جاتی ہے تاہم یہ فالج، دماغ کے مختلف مسائل یا پھر دماغ میں ہونے والی خون کی کمی کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

سر درد سب سے پہلے ہمارے اعصابی نظام پر اثر انداز ہوتی ہے۔

یہ درد تھوڑے سے وقت کے لیے ہو یا مستقل رہنا شروع کردے، دونوں صورتوں میں سر درد بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

دردِ سر سے انسان کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

سر درد کی وجوہات

سر درد کا علاج
سر درد کا علاج: ذہنی دباﺅ، غیر متوازن خوراک،  کام کی زیادتی، بے خوابی اور نفسیاتی مسائل سر درد کو جنم دیتے ہیں

ماہرین کے مطابق کئی ایک وجوہات سر درد کا باعث ہوسکتی ہیں، جن میں جسم میں پانی کی مقدار کم ہونا، غذاء کے مسائل، گھر اور کام کرنے والی جگہ کا ماحول اور صحت کے عام مسائل شامل ہیں۔

اگر سر درد کی شکایت بار بار پیدا ہو رہی تو اس سلسلے میں ڈاکٹر سے رجوع ضرور کرنا چاہیے تاکہ اس کی اصل وجوہات کا علم ہو سکے۔

یاد رکھیں کہ آپ کی ذرا سے بے احتیاطی کسی بڑے مسئلے کو دعوت دے سکتی ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی کئی ایک تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سر درد کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔

جسم میں ہونے والی کوئی خرابی، شدید ذہنی دباﺅ، کھانے کی عادات خراب ہونا، کام کی زیادتی، نیند کا پورا نہ ہونا، نفسیاتی مسائل اور آب و ہواء کی تبدیلی وغیرہ اس میں شامل ہیں۔

یاد رکھیں کہ سر میں درد بغیر کسی وجہ کے بھی شروع ہوسکتا ہے۔ سر میں ہونے والا درد آہستہ آہستہ بھی بڑھ سکتا ہے اور بعض اوقات اس کا آغاز ہی شدید تر ہوتا ہے۔

درد سر کے کسی بھی حصے میں ہو وہ سر درد ہی کہلائی گا۔ تاہم اس کی وجہ، مدت اور شدت کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کی قسم کا تعین کیا جاتا ہے۔

سر درد کا علاج بالغذاء:

یہاں ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے سر میں درد ہوسکتا ہے یا پھر وہ آپ کے سر درد کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔

ان میں بازار کے ایسے کھانے شامل ہیں، جن میں مصنوعی اجزاء ملائے گئے ہوں۔

چاکلیٹ، آئس کریم، پنیر، کیفین، بازاری تلا ہوا گوشت، پریزرویٹوز سے بھرپور کھانے اور شدید ٹھنڈے مشروبات شامل ہیں۔

ان غذاﺅں کو اپنے کھانے سے الگ کرکے آپ سر درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

سر درد میں کمی لانے والی غذائیں:

اب ہم آپ کو ایسی غذاﺅں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جن کو استعمال کرکے یا اپنا روز مرہ کا معمول بناکر سر درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

پھلوں میں کیلا اس سلسلے میں بہت کارآمد ہے۔ سر درد سے نجات کیلئے قہوہ اور بادام نہایت فائدہ مند ہیں۔

سبزیوں میں آلو، پالک اور بروکولی کا مستقل استعمال آپ کے سر میں رہنے والے درد کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ سر درد کی کئی دیگر اقسام میں مراقبہ، یوگا اور میڈیٹیشن کے بھی بڑے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

تھکاوٹ سے ہونے والے درد، تناﺅ کے درد اور آدھے سر کے درد (درد شقیقہ) میں یوگا کی مختلف مشقیں اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Leave A Reply

Your email address will not be published.