Ultimate magazine theme for WordPress.

خواتین کو پرکشش بنانے والی عادات اور لائیف اسٹائل

407

اس آرٹیکل میں خواتین خود پرکشش بنانے والی عادات اور لائیف اسٹائل کے بارے میں جان پائیں گے۔

پرکشش نظر آنا ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے تاہم یہ خواہش مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس مقصد کیلئے خواتین مختلف طرح کے جتن کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

یہاں ہم آپ کو چند ایک ایسی اہم ترین عادات کے بارے میں بتائیں گے، جن کو اپنا کر خواتین باآسانی خود کو دوسروں کیلئے پرکشش بناسکتی ہیں۔

یقین جائیے کہ پرکشش نظر آنے کے لئے خواتین کو ڈائیٹنگ جیسا مشکل ترین کام کرنے یا مختلف طرح کی سخت ورزشیں کرنے کی بھی قطعی ضرورت نہیں۔

اس مقصد کیلئے اپ کو بس درج ذیل کام کرنا ہوں گے۔

باڈی ماس انڈیکس جاننے کا طریقہ:

پرکشش بنانے والی عادات

سب سے پہلے ضروری ہے کہ خواتین کو "باڈی ماس انڈیکس” کا اندازہ ہو۔ باڈی ماس انڈیکس میں دراصل وزن کا تناسب قد کے اعتبار سے کیا جاتا ہے۔

یعنی قد کی مناسبت سے وزن کم یا زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

اس کے لیے ریاضی کے ایک آسان فارمولے کے مطابق کل وزن کو قد یعنی لمبائی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس کے نتیجہ میں اگر تو جواب 18 سے 24 کے درمیان ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا وزن لمبائی کے مطابق ہے۔

اور اگر جواب 30 سے 39 کے درمیان ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا وزن زیادہ ہے۔

پرکشش بنانے والی عادات اور غذائیں:

 

اپنے آپ کو پرکشش بنانے کے لئے آپ کو صحت مند اور متوازن غذا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

  • متوازن غذا میں وٹامنز، پروٹین اور معدنیات کی موزوں مقدار شامل ہونی چاہیے۔
  • ایسے کھانے جن میں ان عناصر کی مناسب مقدار موجود نہ ہو وہ صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
  • جسم میں موجود کیلوریز کو رفتہ رفتہ کم کرنے کی کوشش کریں۔
  • آپ کے کھانے کا آدھا حصہ لازمی طور پر سبزیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔
  • کھانوں کا ایک چوتھائی حصہ کاربوہائیڈریٹ اور ایک چوتھائی حصہ چربی کے بغیر گوشت پر مشتمل ہونا چاہیے۔
  • پرکشش دکھائی دینے کیلئے نیند کا مکمل ہونا بھی اشد ضروری ہے۔
  • اگر نیند مکمل نہ ہو تو اس سے انسان کے جسم میں میٹابولزم کا عمل متاثر ہوتا ہے۔
  • اس کی وجہ سے ایسے ہارمونز کا اخراج شروع ہوجاتا ہے جو جسم پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔
  • یہ بھی یاد رکھیں کہ وزن میں اضافے کی ایک وجہ تناﺅ بھی ہے، اس صورتحال میں پیدا ہونے والے ہارمونز بھوک میں اضافہ کرتے ہیں۔
  • اس سے بچاؤ کیلئے گہرے لمبے سانس لینے کی عادت اپنائیں اور وٹامن بی اور سی پر مشتمل خوراک استعمال کریں۔
  • جسم کو پرکشش بنانے کے لئے پانی بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
  • اس مقصد کیلئے روزانہ کم از کم 2 لٹر پانی پینا بھی ضروری ہے، اس سے کھانا بھی تیزی سے ہضم ہوجاتا ہے۔
  • خوراک میں زیادہ نمک اور زیادہ میٹھے سے پرہیز کریں۔

کیا سخت ورزش بہت ضروری ہے؟

یاد رکھیں کہ جسم کو صحت مند اور مضبوط رکھنے کے لئے سخت قسم کی ورزشیں کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بلکہ صحت مند جسم کیلئے آدھا گھنٹہ پیدل چلنا یا پھر سیڑھیاں چڑھنا بھی کافی ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.