جینوا (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات: اقوام متحدہ نے اسرائیل کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کرلی۔
قرارداد کے حق میں 24 ووٹ جبکہ اس کی مخالفت میں صرف 9 ووٹ آئے۔ بھارت سمیت چودہ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
HRC just adopted resolution establishing ongoing commission of inquiry to investigate alleged #HumanRights violations & abuses in Occupied Palestinian Territory, including East Jerusalem, & in Israel, up to & since 13 April 2021. See as adopted text https://t.co/RDRe0JZ6UT #SS30 pic.twitter.com/qSYM9obWxj
— UN Human Rights Council (@UN_HRC) May 27, 2021
قرارداد کی منظوری پر اسرائیل سیخ پا دکھائی دیتا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا "چیمپیئن” پاکستان عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل میں اسرائیل کیخلاف پاکستان کی قرارداد
اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس حقوق کونسل کا اجلاس جنیوا ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔
یہ قرارداد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم سے متعلق عالمی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرنے سے متعلق تھی۔
اجلاس میں اس قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔
قراداد میں مستقل آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی قرارداد اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے توسط سے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔
کمیشن کا مینڈیٹ کیا ہوگا؟
یہ کمیشن گیارہ دن تک اسرائیلی بمباری اور حماس کے میزائل حملوں کے دوران مغربی کنارے، غذہ، اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا اور اپنی رپورٹ مرتب کریگا
اسرائیل اور امریکہ کا ردعمل
اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو مسترد کردیا گیا۔
اسرائل نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد کو اسرائیل مخالف اقدام کی واضح اور ایک اور مثال بھی قرار دیا۔
قرارداد کی منظوری پر اسرائیل پاکستان کے خلاف بھِنا گیا۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کا "چیمپیئن” پاکستان عملی طور پر شیشے کے محل میں رہتا ہے۔
بیان میں اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت قرار دینے کے علاوہ اِسے انسانی حقوق کی تبلیغ کرنے کو منافقت کی بہترین مثال بھی قرار دیا گیا۔
دوسری جانب امریکہ نے بھی تحقیقاتی کمیشن سے متعلق اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی قرارداد کی مخالفت کردی ہے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ خطے میں اب تک قیام امن کیلئے جانے والی کوششوں کو اِس اقدام سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: