Ultimate magazine theme for WordPress.

پنجاب اسمبلی چودھری نثار نے 3 سال بعد رکنیت کا حلف اٹھالیا

ایم ایس بیگ

556

لاہور (رائٹ پاکستان نیوز) پنجاب اسمبلی چودھری نثار: سینیئر پارلیمنٹیرن چوہدری نثار علی خان نے بالآخر بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا ہی لیا۔

چوہدری نثار  نے ایوان میں داخل ہونے کیلئے حکومتی ارکان کیلئے مختص لابی کا انتخاب کیا، وہ اسپیکر چیمبر سے نکل کر حکومتی لابی سے ایوان میں داخل ہوئے۔

چودھری نثار حلف اٹھانے کے بعد کچھ دیر حکومتی بینچوں پر بیٹھے۔ انہوں نے حلف کے بعد کوئی تقریر نہیں کی، اور تھوڑی دیر بعد ہی ایوان سے چلے گئے۔

پیر کو کیا ہوا تھا؟

سابق وزیر داخلہ نے اپنا موقف منوالیا، یہی وجہ ہے کہ حلف کیلئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے خود چودھری نثار کو بدھ کو مدعو کیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے منحرف راہنما پیر کے روز صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کیا تھا، اور حلف اٹھانے کیلئے اسمبلی بھی آئے تھے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات بھی کی تھی۔

اس ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے سیکرٹری اسمبلی کو رکنیت کا حلف اٹھانے کے بارے میں باضابطہ آگاہ بھی کیا تھا۔

انہوں نے بتایا وہ پنجاب اسمبلی کے اسیپکر یا ڈپٹی اسیپکر پنجاب اسمبلی کی غیرموجودگی میں بھی حلف اٹھاسکتے ہیں۔

چودھری نثار کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رول 15 کے مطابق پینل آف چئیرمین کسی نومنتخب رکن اسمبلی سے حلف لینے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔

پیر کے روز چودھری نثار نے دیر تک جواب کا انتظار کیا، لیکن اُنہیں کوئی جواب نہ ملا تو وہ حلف لیے بغیر ہی ایوان سے باہر آگئے۔

"عمران ٹھنڈی کرکے کھائیں”

پیر کے روز اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے الزام لگایا تھا کہ انہیں قومی اسمبلی کی سیٹ پر ہروایا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ اب موجودہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے اُنہیں ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے اور دو دن بعد پھر حلف اٹھانے کیلئے اسمبلی آنے کا اعلان کیا تھا۔

اس موقع پر چودھری نثار علی خان نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان ٹھنڈا کرکے کھائیں۔

سیاسی مبصرین کیا کہتے ہیں؟

اس صورتحال پر سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے سے روک کر حکومت نے ثابت کردیا کہ اُسے چودھری نثار سے کوئی سیاسی خطرہ ہے.

تاہم آج کی سیاسی صورتحال پر سیاسی مبصرین کا ایک حلقہ چودھری نثار کے حلف کو روٹین کا معاملہ قرار دے رہا ہے۔

دوسری جانب کچھ سیاسی مبصرین یہ رائے بھی رکھتے ہیں کہ حکومت نے اپنی جانب سے اُنہیں حلف اٹھانے سے روکنے کی پوری کوشش کی۔

ملک کے طاقتور حلقوں کے ساتھ قریبی روابط رکھنے کی وجہ سے سابق وزیر داخلہ کوئی عام سیاستدان نہیں ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چودھری نثار حکومت کے عزائم ناکام بناکر عمران خان کو اس محاذ پر سیاسی شکست دے دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.