Ultimate magazine theme for WordPress.

Spark 7 Pro: ٹیکنو موبائلز کے جدید گیمنگ سمارٹ فون کی قیمت، فیچرز

مائرہ مصطفےٰ

979

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) ٹیکنو کمپنی نے نیا جدید سمارٹ فون پیکیج موبائل Spark 7 Pro متعارف کردیا۔

موبائل ساز کمپنی ٹیکنو نے اس نئے ورژن کا نام "سپارک 7 پرو” رکھا ہے۔

اس موبائل فون کی تعارفی قیمت پاکستان میں 21999 روپے رکھی گئی ہے، البتہ 1 ہزار روپے کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ یہ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

آئے روز نت نئے فیچرز سامنے انے اور مقابلے کی فضا میں کم قیمت ہونے کی سمارٹ فون کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

اس مانگ کو پورا کرنے کیلئے موبائل کمپنیاں اپنے موبائل فونز میں نئی نئی ٹیکنالوجیز سامنے لانے کیلئے بھی کوشاں دکھائی دیتی ہیں۔

اگر ایک موبائل فون کمپنی اپنے سمارٹ فونز برانڈ کے ہارڈوئیر کو جدید ترین بنانے کیلئے کوشاں ہے، تو دوسری کمپنی سافٹ وئیرز کو بہترین بنانے میں جُت جاتی ہے۔

اس کے علاوہ مؤثر فیچرز بھی متعارف کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

جدت کی یہ دوڑ پاکستان کی موبائل منڈی (مارکیٹ) میں بھی بھرپور طریقے سے دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان کی مارکیٹ میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والے برانڈ یعنی "ٹیکنو موبائل” نے ابھی حال میں ہی ایک گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔

گیمنگ فون کے اہم فیچرز

Spark 7 Pro

اس گیمنگ اسمارٹ فون کو Spark 7 Pro کا نام دیا گیا ہے۔

عام صارفین کے علاوہ گیمز میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کی جانب سے بھی اس موبائل فون کو زبردست پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

یہ سپارک سیرز میں اسمارٹ فون ٹیکنو موبائل کا جدید ترین اسمارٹ فون ہے۔

ٹیکنو موبائل کی بہترین اور کامیاب ترین سیریز "سپارک پرو” کا شمار ہوتا ہے۔

اس سیریز میں موبائل کمپنی ہمیشہ پہلے سے زیادہ موثر اور جدید ترین فیچرز کو متعارف کراتی ہے۔

Spark 7 Pro بھی پہلے کی طرح ڈیزائن اور فیچرز کے اعتبار سے ایک بہترین اور مکمل پیکج ہے۔

اس موبائل میں گیمنگ کا شاندار اور زبردست پروسیسر MediaTek Helio G80 استعمال کیا گیا ہے۔

صارفین کیلئے گیمنگ کے تجربے کو زیادہ موثر بنانے کی خاطر اس میں یہ چیزیں استعمال کی گئی ہیں۔

  • 6.6 انچ کا بڑا ڈسپلے
  • 5000mAh کی زیادہ بڑی بیڑی
  • 90Hz کا ریفریشنگ ریٹ

Spark 7 Pro ٹیکنو موبائل کی جانب سے ایک کامیاب اور زبردست لانچ ثابت ہوا ہے۔ اس کی براہ راست فروخت (لائیو سیل) نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے۔

فروخت کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں اس ورژن کا سارا اسٹاک ختم ہوگیا۔

اس کے علاوہ یہ موبائل فون ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ (رجحان) میں رہا۔

Spark 7 Pro کی قیمت

کمپنی کی جانب سے Spark 7 Pro کی تعارفی قیمت 21999 روپے مقرر کی گئی تھی۔

البتہ مارکیٹ میں اس سپارک سیون پرو کی خریداری پر ایک ہزار روپے کی زبردست رعایت بھی رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ صارفین Spark 7 Pro خریدنے پر ایل ای ڈیز کی قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

البتہ یہ رعایتی پیشکش 3 جون تک محدود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.