اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) کورونا سے بچاؤ کیلئے بڑے ممالک میں تیار کی جانے والی ویکسین تو پاکستان میں پہلے ہی لگائی جارہی ہیں، لیکں اب پاکستانی کورونا ویکسین بھی مارکیٹ میں جلد آرہی ہے۔
خطے کے ممالک کے برعکس پاکستان کی کرونا سے لڑنے کی حکمت عملی کس حد تک کامیاب ہوئی ہے، اس کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں اب مقامی پاکستانی کرونا ویکسین دستیاب بھی ہوگی۔
کورونا کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی ویکسین کی تیار کا سنگ میل پاکستان نے ابھی حال ہی میں عبور کیا ہے۔ اور اب پاکستان بھی کورنا ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
اگلے ہفتے تک تک این آئی ایچ (قومی ادارہ صحت) کورونا ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کرلے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کورونا ویکسین سنگل ڈوز ویکیسن ہوگی۔
پاکستان میں مقامی سطح پر تیار اور آگے فراہمی کیلئے پیک ہونے والی ویکسین اگلے ہفتے عوام کو لگانے کیلئے دستیاب ہوگی۔
پاکستانی کورونا ویکسین کیلئے خام مال
دوسری جانب جون کے شروع میں سائنو فارم ویکیسن کی مزید 1 لاکھ خوراکوں کا خام مال وطن عزیز پاکستان پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
- کرونا ویکسینیشن: اہم معلومات، جنہیں جاننا آپ کیلئے ضروری ہے
- کرونا وائرس ویکسینیشن رجسٹریشن: تفصیلی طریقہ کار
این آئی ایچ (قومی ادارہ صحت) کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کے مطابق سنگل ڈوز پاکستانی کورونا ویکیسن کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت میں اب اس ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا عمل جاری ہے۔
این آئی ایچ (قومی ادارہ صحت) آئندہ ہفتے تک کورونا ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد خوراکیں تیار کر لے گا۔
حکام کے مطابق کورونا ویکیسن کی مزید ایک لاکھ کے لگ بھگ خوراکوں کا خام مال اگلے ماہ جون تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے خام مال اور تیاری پر کام رواں ماہ میں ہی 6 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔
کورونا ویکسین کی 1 لاکھ بیس ہزار خوراکیں تیار کرنے کیلئے، اِن کا خام مال تیاری کے آغاز سے ایک روز پہلے یعنی 4 اور 5 مئی کی درمیانی رات ہی وطن عزیز پاکستان پہنچا تھا۔