بڑے لوگوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کی وجہ سے نیب کرپشن پر قابو نہیں پاسکا، وزیراعظم عمران خان
کراچی میں دوسرے "نیوکلیئر پاور پلانٹ" کا افتتاح: 1100 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
اسلام آباد: (رائٹ پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں پر ہاتھ نہ ڈالنے کی وجہ سے نیب کرپشن پر قابو نہیں پاسکا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ احتساب بیورو گذشتہ تئیس برس سے کرپشن کے خلاف کام عمل پیرا ہے، مگر کرپشن پر ہم اس لیے قابو نہیں پاسکے کہ یہاں صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑا جاتا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں دوسرے "جوہری پاور پلانٹ” کا افتتاح جمعہ کے روز کردیا۔ افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ گیارہ سو میگاواٹ بجلی پیدا کرسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ چین کے تعاون سے سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ سے پاکستانی نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔
چین اور توانائی پر خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ سفارتی تعلقات کو ستر برس گزر چکے ہیں۔ ان ستر برسوں میں دونوں ممالک نے ہر مشکل اور آزمائش کے وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرت ملک چین نے بہت تھورے وقت میں غربت اور دیگر ایشوز پر قابو پالیا، پاکستان چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کو غربت سے نکالنا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے صاف توانائی (یعنی کلین انرجی) بہت ضروری ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ سامنا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے دریاؤں میں اسی فیصد پانی گلیشئرز سے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ (عالمی حدت) میں اس طرح کے منصوبے نعمت سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے سی پیک کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی شعبے میں چین سے تعاون حاصل کررہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا سیاسی خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اُن کی حکومت بدعنوانی کیخلاف جہاد لڑرہی ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے بغیر دنیا کا کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر ملک میں طاقتور طبقہ قانون کی عملداری کے نیچے نہیں آئے گا، تو ترقی بھی ممکن نہیں ہوگی۔
عمران خان نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہ دوست ملک چین نے کرپشن پر اپنے کئی لوگوں کو سخت سزائیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ نیب (قومی احتساب بیورو) گذشتہ تئیس برس سے کرپشن کیخلاف عمل پیرا ہے، لیکن پاکستان اس لیے بدعنوانی پر قابو نہیں پاسکا کیونکہ یہاں صرف چھوٹے لوگوں کو پکڑا جاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس کے برعکس چین میں اوپر کی سطح پر کرپشن پر ہاتھ ڈالا گیا، تو پھر کرپشن بھی کم ہوگئی۔