پاکستان میں کرونا وائرس ویکسینیشن رجسٹریشن کے لیے دو طریقے وضع کیے گئے ہیں۔ آپ اپنے موبائل فون پر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور یہ رجسٹریشن آن لائن بھی ہوسکتی ہے۔
یہاں زیر نظر آرٹیکل میں کرونا وائرس ویکسینیشن رجسٹریشن کے دونوں طریقے مکمل تفصیل کے ساتھ یہاں بیان کیے جارہے ہیں۔
یہ دونوں طریقے نہایت آسان ہیں۔ جن پر عمل کرنے سے کرونا وائس سے بچاو کیلئے ویکسین لگوانے کیلئے آپ کی رجسٹریشن ہوجاتی ہے۔
کرونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کرانے کا پہلا طریقہ کار
موبائل فون پر کرونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن کرانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
- اپنے موبائل فون پر میسیج ایپلیکیشن کیشن کھولیں۔
- ٹیکسٹ باکس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر سپیس) لکھیں
- یہ میسیج 1166 پر سینڈ کردیں
چند لمحوں بعد ہی آپ کے موبائل فون کی اسکرین پر 1166 کی جانب سے جواب موصول ہوجائے گا۔
اس میسیج میں آپ کے ارسال کردہ رجسٹریشن کا حوالہ دے کر ویکسینیشن کیلئے آپ کی رجسٹریشن کا بتایا جائے گا۔
آپ کو ویکسینیشن کب لگے گی؟ اور اس کیلئے اپ کو کس ویکسینیشن سنٹر جانا پڑے گا، اُس کے بارے میں بھی اپ کو جلد آگاہ کردیا جائے۔
ایک ہفتے کے اندر اندر (عموما تین چار دن میں) 1166 کی جانب سے آپ کو ایک اور میسیج موصول ہوگا۔

اس نئے میسیج میں آپ کو درج ذیل تین معلومات فراہم کی جائیں گی، جو ویکسینیشن لگانے کیلئے ضروری ہوں گی۔
- آپ کی رجسٹریشن کا تصدیقی کوڈ
- ویکسینیشن لگانے کا دن
- آپ کا ویکسینیشن سنٹر
یہ میسیج عموما ویکسینیشن لگانے سے ایک یا دو دن پہلے موصول ہوجاتا ہے۔
کرونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا آن لائن طریقہ کار
اگر آپ کرونا ویکسینیشن کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تو درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
- نادرا سے منسلک ویکسینیشن پلیٹ فارم کی ویب سائٹ کھولیں
- یا سرخ رنگ میں ظاہر ہونے والے "رجسٹریشن کا آن لائن طریقہ” پر کلک کریں۔
- اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اُس کی تاریخ اجراء درج کریں
- موبائل آپریٹر منتخب کریں اور موبائل نمبر درج کریں
- آسانی حسابی سوال کا جواب درج کریں
- "اندراج کریں” پر کلک کردیں۔
چند لمحوں بعد ہی آپ کے رجسٹرڈ موبائل فون کی اسکرین پر 1166 کی جانب سے جواب موصول ہوجائے گا۔
اس میسیج میں آپ کے ارسال کردہ رجسٹریشن کا حوالہ دے کر ویکسینیشن کیلئے آپ کی رجسٹریشن کا بتایا جائے گا۔
ویکسینیشن سنٹر تبدیل کرنے کا طریقہ
اگر آپ کا ویکسینیشن سنٹر گھر سے بہت دور ہو تو آپ اپنا ویکسینیشن سنٹر تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔
- سنٹر کی تبدیلی کیلئے 1166 پر کال کریں
- یا (یہاں کلک کریں)
ویکسین کیلئے کون کون رجسٹریشن کراسکتا ہے؟
چالیس سال سے بڑی عمر کا کوئی پاکستانی شہری (خواتین و مرد حضرات) ویکسین کیلئے اپنی رجسٹریشن کراسکتا ہے۔
اب 16 مئی (بروز اتوار) سے یہ رجسٹریشن 30 سال کی عمر والے خواتین و حضرات بھی کراسکتے ہیں۔
یاد رکھنے کے اہم نکات
یہ باتیں یاد رکھیں کہ
- ویکسینیشن والے دن 1166 کی جانب سے فراہم کردہ اپنا "تصدیقی کوڈ” اور اپنا شناختی کارد ضرور ہمراہ رکھیں۔ ان کے بغیر آپ کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
- کرونا سے بچاؤ کیلئے یہ ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے مفت فراہم کی جارہی ہے۔
- حکومت پاکستان کے مطابق 1166 پر ایس ایم ایس بھیجنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
- آپ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ "نادرا” سے یا حکومت پاکستان کی "ویب سائٹ” سے حاصل کرسکیں گے۔
- سرٹیفیکیٹ کی فیس ایک سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایک اہم بات
اگر آپ کو یہ آرٹیکل مفید اور کارآمد لگا ہو تو اِسے اپنے حلقہ احباب اور سماجی رابطے کے گروپوں میں بھی شیئر کریں، تاکہ دوسرے بھی اِس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
اگر آپ اس سلسلے میں کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہوں، تو نیچے کمنٹ باکس میں اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکتے ہیں اور سوال بھی پوچھ سکتے ہیں۔
ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے کسی آئندہ آرٹیکل میں آپ کے سوال کا جواب دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔