اسلام آباد: شوال کا چاند دیکھنے اور عیدالفطر کا فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا طویل اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
طویل اجلا س کے بعد میڈیا کو بتایا گیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اس لیے سال عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات ہوگی۔
مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
ذیلی اور ضلعی کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق بتایا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے میڈیا کو بتایا کہ شوال کے چاند دیکھے جانے کے کوئی شہادت نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں
دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پہلے ہی پیش گوئی کررکھی تھی کہ پاکستان میں بدھ کے روز شوال کا چاند کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں پہلے ہی بتارکھا تھا کہ اس سال عید چودہ مئی کو ہوگی۔
دیگر ممالک میں عید
اس سے قبل سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں بدھ کو تیس واں روزہ ہوا۔
ان ممالک میں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بدھ کو شوال کے چاند کی رویت کا امکان نہ ہونے کے برابر بتایا گیا تھا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ عموما پاکستان میں چاند کی رویت عرب ممالک کے ایک دن بعد ہوتی ہے۔
مفتی پوپلزئی کی کمیٹی
اُدھر مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی صدارت میں علمائے كرام پرمشتمل ایک مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس پشاور میں ہوا۔
جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقدہ اس اجلاس میں رویے ہلال کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔
ان شہادتوں کے بعد مفتی پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے پہلے ہی شوال کا چاند نظر آنے اور عید جمعرات کو ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
فواد چودھری کی انٹری
اس معاملے پر وفاقی وزراء بھی کود پڑے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک اہم ٹویٹ بھی کیا۔
فواد چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے عید سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے، یہ ان کی آپشن ہے، لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت شوال کے چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے، اس لیے شوال چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ منانی ہے، یہ ان کی آپشن ہے، مگر جھوٹ بول کر مقدس مہینے کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی؟
فواد چودھری نے مزید کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں اپنی عیدالفطر سعودیہ یا افغانستان کے مطابق منانی ہے۔
فواد چودھری کے اس ٹویٹ کے بعد وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی سامنے آگئے اور اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
وزیر مذہبی امور کا جواب آں غزل
نورالحق قادری نے کہا کہ رمضان المبارک یا عید سعید کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت یا وزیر کے لیے مناسب نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے پہلے اہم دینی و شرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس مقصد کیلئے حکومت کا مقرر کردہ ادارہ موجود ہے، جس میں جید علما اور متعلقہ اداروں کی نمائندگی بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کا کام نہیں ہے۔