Ultimate magazine theme for WordPress.

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا طویل ترین اجلاس

335

اسلام آباد: شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا طویل ترین اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں عید الفطر کی رویت کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ ذیلی اور ضلعی کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو چاند کی رویت کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں سے متعلق بتایا۔

ابتدائی طور پر مرکزی کمیٹی کو ملک بھر سے کہیں سے بھی شوال کا چاند دیکھے جانے کی شہادت موصول نہ ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد کی جانب سے بھی ابتدائی طور پر میڈیا کو بتایا کہ شوال کے چاند دیکھے جانے کے کوئی شہادت نہیں ملی۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پہلے ہی پیش گوئی کر رکھی تھی کہ پاکستان میں بدھ کے روز شوال کا چاند کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں پہلے ہی بتا رکھا تھا کہ اس سال عید چودہ مئی کو ہوگی۔

دیگر ممالک میں عید

اس سے قبل سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں بدھ کو تیس واں روزہ ہوا۔

ان ممالک میں عید الفطر جمعرات کو منائی جائے گی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بدھ کو شوال کے چاند کی رویت کا امکان نہ ہونے کے برابر بتایا گیا تھا، کیونکہ پاکستان میں چاند کی رویت عموما عرب ممالک کے ایک دن بعد ہوتی ہے۔

مفتی پوپلزئی کی کمیٹی

اُدھر مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی صدارت میں علمائے كرام پرمشتمل ایک مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس پشاور میں ہوا۔

جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقدہ اس اجلاس میں رویے ہلال کی شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔

اسلام آباد میں لاک ڈاون: کل جمعہ سے اگلے 8 دن (عید) تک شہریوں کو گھر رہنے کی ہدایت

Leave A Reply

Your email address will not be published.