Ultimate magazine theme for WordPress.

اسلام آباد میں لاک ڈاون: کل جمعہ سے اگلے 8 دن تک شہریوں کو گھر رہنے کی ہدایت

شہری "گھر رہیں، محفوظ رہیں" کی پالیسی پر عمل کریں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات

523

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) کل جمعہ سے اگلے 8 دن تک اسلام آباد میں لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

حکومت نے جمعہ 7 مئی کی شام 6 بجے سے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر اور عید الفطر پر عوامی سرگرمیوں کو روکنے  کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کا اعلان پہلے ہی کررکھا ہے۔

اب اِن اعلانات پر عملدرآمد کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، اسی سلسلے میں اسلام آباد میں عید کی چھٹیوں کے دوران مکمل لاک ڈاوں نافز رہے گا۔

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ کل بروز جمعہ مورخہ 7 مئی کی شام 6 بجے سے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ جمعہ کی شام سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائے، اور ٹرانسپورٹ کے تمام اڈوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ شہر میں تمام پبلک پارکس، سیاحتی مراکز اور کمرشل ایریاز کو بھی طے شدہ حکمت عملی کے مطابق بند کردیا جائے گا۔

اسلام آباد میں لاک ڈاون
نوٹیفیکیشن کے مطابق گروسری، بیکری اور مٹھائی کی دکانیں عید پر کھُلی رہیں گی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اگر شہری کوئی خریداری کرنا چاہتے ہیں یا باہر کوئی کام نمٹانا چاہتے ہیں تو وہ آج ہی یہ کام نمٹالیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ کل جمعہ شام کے بعد لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، جو عید کے چھٹیوں کے دوران اگلے 8 دن تک ایسے ہی جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے 8 دن تک "گھر میں رہیں، محفوظ رہیں” کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ وفاق نے عید پر 5 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، لیکن چونکہ اسلام اباد میں ہفتہ اور اتوار کی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے، اس طرح یہ کُل 8 چھٹیاں بن جاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.