Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی

ایم ایس بیگ

474

اسلام آباد (رائٹ پاکستان نیوز) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سابق چیئرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم اسلام آباد میں اپنے گھر کے قریب ای الیون پارک میں واک کررہے تھے کہ ایک شخص نے قریب آکر اُن پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

سینئر صحافی ابصار عالم کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ پارک میں معمول کے مطابق واک کررہے تھے کہ ایک شخص اُن کے قریب آیا اور فائر کرکے فرار ہوگیا.

سینئر صحافی کے بیان کے مطابق ایک فائر اُن کے پیٹ میں لگا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔سینئر صحافی کے مطابق وہ حملہ آور کو نہیں جانتے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈرنے یا حوصلہ ہارنے والے نہیں، اُن کیلئے دعا کی جائے۔

اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو پیٹ میں ایک گولی لگی ہے۔ سابق چیئرمین پیمرا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکومتی ردعمل

حملے کی خبر آن ایئر ہوتے ہی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئی جی اسلام آباد کو ٹیلی فون کیا اور انہیں فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی سینئر صحافی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم حیدر کون ہیں؟

ابصار عالم کا شمار پاکستان کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے۔ تین دہائیوں سے زیادہ کے عرصہ پر محیط اپنے صحافتی کیریر میں انہوں نے بڑے دبنگ انداز میں صحافت کی۔

ابصار عالم ناصرف ممتاز صحافی ہیں، بلکہ شہری آزادیوں، میڈیا کی آزادی، صحافیوں کے حقوق اور انسانی حقوق کے بھی علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔اِن دنوں وہ سوشل میڈیا کافی فعال ہیں۔

اپنے کیریر میں وہ دی نیشن، وقت ٹی وی، جیو نیوز، دنیا نیوز، آج نیوز اور دیگر اداروں کے ساتھ منسلک رہے۔ دنیا نیوز لانچ کرنے کا سہرا اُن کے سر جاتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں اُنہیں پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کا سربراہ مقرر کیا گیا، تاہم عدالتی حکم پر اُنہیں یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔

io b

یہ بھی پڑھیں: نیب کا نواز شریف کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.