لاہور (رائٹ پاکستان نیوز) نیب (قومی احتساب بیورو) نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اہم ترین فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے جائیداروں کی نیلامی کیلئے نیب احتساب عدالت میں درخواست دائر کرے گا۔
میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہو رائیونڈ اراضی کا کیس ایک گمنام نام درخواست پہ آیا ہے
اگر یہ سچ نہ ہو تو میں سیاست چھوڑ دونگا#عطاء_اللّٰہ_تارڑ@TararAttaullah pic.twitter.com/8No2FH50jv— Mian Mudassir Nazir (@M_Muddsar_Nazir) April 18, 2021
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف احتسابی کارروائی میں اہم موڑ آیا ہے اور قومی احتساب بیورو نے اہم فیصلے کرلیے ہیں۔
اس فیصلے کے مطابق وہ تمام جائیدادیں نیلامی کی جائیں گئی، جو میاں نواز شریف یا اُن کے زیر کفالت افراد کے نام پر ہیں۔
اس امر کی اجازت کیلئے نیب کی جانب سے اکاونٹیبیلیٹی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
میاں نواز شریف کی جائیدادیں، مکمل تفصیل
اس حوالے سے نیب (قومی احتساب بیورو) نے جو رپورٹ مرتب کی ہے، اس درج ذیل جائدادوں کا تعلق میاں نواز شریف کے ساتھ بتایا گیا ہے۔
- ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں درج ذیل شیئرز شامل ہیں۔
- سابق وزیراعظم محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز رکھتے ہیں۔
- حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئرز کے مالک ہیں۔
- میاں نواز شریف حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 شیئر رکھتے ہیں۔
- اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں سابق وزیراعظم کے 48 ہزار 606 شیئرز ہیں۔
نواز شریف کے بینک اکاونٹس
رپورٹ کے مطابق مختلف نجی بینکوں میں نواز شریف کے اکاونٹس کی تفسیل کچھ اس طرح ہے۔
- نواز شریف کے کُل 8 بینک اکاونٹس ہیں۔
- ان میں 3 غیر ملکی کرنسی کاونٹ بھی شامل ہیں۔
- مقامی 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے ہیں۔
- غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 698 امریکی ڈالرز، 566 یورو اور 498 برطانوی پاؤنڈز ہیں۔
نواز شریف کی جائیدادیں کہاں کہاں ہیں؟
نیب رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی میاں محمد نواز شریف اور اُن کے زیر کفالت تمام افراد کے نام پر ہے۔
- لاہور کے موضع مانک میں نواز شریف کی 936 کنال اراضی ہے۔
- موضع بڈو کسانی میں نواز شریف کی 299 کنال اراضی ہے۔
- سابق وزیراعظم موضع منڈیالی (شیخوپورہ) میں چودہ کنال اراضی رکھتے ہے۔
- موضع فیروز وطن (شیخوپورہ) میں نواز شریف کے پاس 88 کنال اراضی ہے۔
- مال روڈ لاہور میں بھی نواز شریف کی جائیداد ہے۔
- مری میں سابق وزیراعظم کا ایک بنگلہ ہے۔
- چھانگلہ گلی (ایبٹ آباد) میں بھی اُن کے پاس 15 کنال کا گھر ہے۔
تفصیل فراہم کرنے والے ادارے
نیب کی رپورٹ کے مطابق اِن اداروں نے سابق وزیراعظم کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کی ہے۔
- لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
- اسسٹنٹ کمشنر مری
- گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی
نواز شریف کا بیان
دوسری جانب میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سلوک حکمران ہمارے خاندان، پارٹی راہنماوں اور کارکنوں کے ساتھ کرہے ہیں، وہ بھولنے والا نہیں ہے.
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان استعفا – اپوزیشن کو استعفا دینے کی مشروط پیشکش